خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 112 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 112

خطبات طاہر جلد 13 112 خطبہ جمعہ فرمودہ 11 فروری 1994ء مَّعْدُودَتِ یہاں اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ اتنی بڑی مصیبت نہیں ہے کہ تم کہو کہ او ہو بڑی مشکل میں پڑ گئے۔ایک سال کا بارہواں حصہ ہی ہے نا۔وقت گزار لو وہاں دوسری طرف ایک اور پیغام بھی ہے کہ یہ دن بار بار سال میں نہیں آئیں گے ایک سال میں یہ چند دن ہیں، آئیں گے اور گذر جائیں گے، یہ بہار کے ایام ہیں ان سے فائدہ اٹھا لو۔اگر نہ اٹھا سکے تو پھر سال بھر حسرت رہے گی اور تم حسرت سے دیکھو گے کہ کاش یہ چند دن ہم نیکیاں کر کے خدا کو راضی کر لیتے اور اس مہینے کی برکات سے مستفیض ہو سکتے۔پس آیا ما مَّعْدُود ہیں جو تکلیف محسوس کرتے ہیں ان کو یہ سوچنا چاہئے کہ چند دن ہی تو ہیں گزر جائیں گے۔انشاء اللہ اللہ تعالیٰ سہارا دے گا اور توفیق بخشے گا پھر جس کو تم مشکل سمجھ رہے ہو آسان دکھائی دینے لگیں گے اور وہ لوگ جو حقیقت میں نیکی کا عرفان رکھتے ہیں اور اپنی کمزوریوں پر نگاہ ہے ان کو علم ہے کہ بخشش طلب کرنے والی بہت باتیں پڑی ہیں۔انسان اتنے گناہ کر چکا ہے، اتنا اپنے آپ کو داغ دار کر چکا ہے کہ ایک رمضان کی بات نہیں، بیسیوں رمضان آئیں اور اسے دھوتے جائیں اور پتھروں پر پھٹتے جائیں تب بھی بعض ایسے داغ ہیں جو شاید مٹنے میں نہ آئیں اور یہ رمضان تو پھر چند دن میں گزر جائے گا اس لئے کمر ہمت کسو اور پورے ارادے کے ساتھ اور قوت کے ساتھ اور عزم صمیم کے ساتھ اس بات پر مستعد ہو جاؤ کہ اس مہینے میں جتنی نیکیاں ہم کما سکتے ہیں ضرور کمائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو جہاں تک بندے کی توفیق ہے اسے خوش کر کے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ فرماتے ہیں، یہ نسائی کتاب الصوم سے حدیث لی گئی ہے۔حضرت عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰن بن عوف عَن رَسُولِ اللَّهِ ﷺ أَنَّهُ ذَكَرَ رَمَضَانَ وَفَضْلَهُ عَلَى الشُّهُورِ وَقَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَاحْتِسَابًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمٍ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ۔( نسائی کتاب الصوم حدیث نمبر : 2162) عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ سے روایت ہے کہ آپ نے رمضان کا ذکر فرمایا اور دوسرے تمام مہینوں پر فضیلت دی اور فرمایا جس نے رمضان کو قائم