خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 5 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 5

خطبات طاہر جلد 13 5 خطبہ جمعہ فرموده 7 / جنوری 1994ء جائیں گے۔دنیا میں جہاں بھی اجتماعات ہو رہے ہیں چھوٹی یا غریب جماعت ہو، بڑی یا مخلص جماعت ہو کوئی بھی ہو دنیا کے کسی خطے سے تعلق رکھتی ہو، اس کے اپنے کچھ رنگ ہیں،سب جماعتوں کی اپنی خوشبوئیں ہیں اور ان کی آوازیں بھی اپنا ایک خاص اخلاص اور پیار کا رنگ رکھتی ہیں، ان کی زبانیں بھی ایک کشش رکھتی ہیں۔احمدیت کے گلدستے میں یہ سارے پھول اللہ نے سجا دیئے ہیں اور خدا کرے یہ گلدستہ بڑھتا چلا جائے۔ان پھولوں کی خوشبوؤں اور رنگوں کو ہم اس عالمی پروگرام کے ذریعے سب دنیا تک پہنچاتے رہیں۔اس سے ایک بین الاقوامی اخوت کی فضا پیدا ہوگی اور مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی، رابطے مضبوط تر ہوتے چلے جائیں گے اور ساری دنیا کی جماعتوں کو احساس ہوگا کہ ہم کیا ہیں۔کتنی وسیع عالمگیر جماعت سے ہمارا تعلق ہے، اور ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام یاد آتا رہے گا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ (تذکره: 260) میں اس میں ہمیشہ ”میں“ کے لفظ پر زور دیتا ہوں۔عام طور پر جب پڑھنے والے پڑھتے ہیں تو میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا یا کناروں پر زور دیتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس میں میں پر زور ہے کہ دنیا سے کیا ہونا ہے، میں پہنچاؤں گا۔دنیا تو مخالفت پر زور مارے گی اور تیرے ماننے والوں میں بھی اتنی توفیق کہاں ہے کہ وہ خود اپنی طاقت سے اس پیغام کو دنیا تک پہنچا سکیں۔میں ہوں جو پہنچاؤں گا اور آج دنیا میں ہم انٹر نیشنل ٹیلی ویژن کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو پہنچارہے ہیں۔یہ اللہ ہے جو پہنچارہا ہے، اس میں ہماری کوششوں کا اگر دخل ہے تو محض ہم بہانہ بنائے گئے ہیں ورنہ حقیقت میں یہ سارے بڑے کاروبار اور بندوبست ہمارے بس کی بات نہیں تھی اور نہیں ہے اگر اللہ کا فضل اٹھ جائے تو سارے پروگرام بے کار اور بے معنی اور بے حقیقت ہو کے رہ جائیں گے۔ہمیں ان بارہ گھنٹوں کو خوب صورتی سے مفید چیزوں سے بھرنے کی توفیق ہی نہیں ملے گی کیونکہ بہت بڑا کام ہے۔اللہ کا فضل ہی ہے جو ساتھ ساتھ نازل مسلسل ساتھ دے اور اسی کی رحمتوں کے سائے تلے یہ پروگرام آگے بڑھیں۔آج کا مبارک جمعہ وہ جمعہ بھی ہے جس میں پہلی مرتبہ با قاعدہ ”الفضل انٹرنیشنل کا اجراء ہو چکا ہے اور چودھری رشید احمد صاحب اور ان کے ساتھیوں نے ماشاء اللہ بڑی محنت سے ایک بہت ہوتار ہے،