خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 4 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 4

خطبات طاہر جلد 13 خطبہ جمعہ فرموده 7 جنوری 1994 ء کی توفیق ملی۔باقی دنیا کی جماعتوں کو بھی یہ ضرور کرنا چاہئے۔انگلستان کی جماعت کو بھی اپنے ابتدائی خدمت کرنے والوں کے ذکر کو زندہ رکھنا چاہئے اور جس طرح وہاں میں نے دیکھا ہے کہ ہر خاندان میں وہ ذکر چلتے ہیں۔اور کسی کا نام اگر اولین مبلغین میں سے کسی نے رکھا تھا تو وہ ضرور فخر سے بتاتا تھا کہ میرا نام حافظ جمال احمد صاحب نے رکھا، میرا نام فلاں نے رکھا، میرا نام فلاں نے رکھا اور اس طرح مجھے ان سے کچھ تعلیم حاصل کرنے کی توفیق ملی۔یہ جو عام تذکرے ہیں یہ نیکیوں کو زندہ رکھنے میں مددگار بنتے ہیں۔اس لئے جہاں زندہ مبلغین کے ساتھ رابطہ ضروری ہے وہاں فوت شدہ مبلغین کے ذکر کو زندہ کرنا بھی ضروری ہے۔اذکر و امحاسن موتاکم ترندی کتاب الجنائز حدیث نمبر (940)۔کو ضرور پیش نظر رکھیں اس میں بہت فائدے ہیں۔باقی دنیا کی جماعتیں بھی ایسے پروگرام بنائیں کہ ابتدائی خدمت کرنے والے چاہے وہ سلسلے کے باقاعدہ مبلغ تھے یا انفرادی طور پر آ کر فیض پہنچانے والے تھے ان سب کے ذکر کو زندہ کریں اور اپنی جماعت میں ان کو عام کریں۔جماعت ماریشس کا میں تمام عالمگیر جماعتوں کی طرف سے بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے بہت محبت اور محنت کے ساتھ بڑے خلوص کے ساتھ پروگرام مرتب کئے اور بہت غیر معمولی محنت کی ہے اور پھر بھی تھکے نہیں۔بڑی بشاشت کے ساتھ آخر وقت تک وہ غیر معمولی کوشش کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آج کے مبارک جمعہ میں جو مختلف اجتماعات ہو رہے ہیں جن کا ذکر کرنا ضروری ہے۔اول جماعت احمد یہ سرگودھا شہر کا جلسہ سالانہ آج منعقد ہو رہا ہے۔پھر تحصیل بھلوال کی جماعتوں کا جلسہ سالانہ بھی آج ہی منعقد ہو رہا ہے۔لندن ریجن کی مجلس اطفال الاحمدیہ کا ایک روزہ اجتماع پرسوں منعقد ہو رہا ہے۔بعض عرب جماعتوں کے انصار ، خدام، لجنات اور ناصرات کے اجتماعات 9 جنوری کو منعقد ہورہے ہیں۔جماعت احمد یہ ضلع میر پور خاص کا پانچواں جلسہ سالانہ 13 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے انہوں نے بھی آج ہی ذکر کرنے کی درخواست کی ہے۔ان سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ یہ سارے اجتماعات مبارک فرمائے اور اب جو بھی اچھے اجتماعات ہوں ، اگر ممکن ہو تو ان کی ویڈیوز بھی محفوظ کر لینی چاہئیں۔ماریشس کی ویڈیوز جو تھیں وہ اب یہاں آپ کو دکھائی گئی ہیں۔باقی دنیا کو بھی دکھائی جا رہی ہیں۔اسی طرح یہ سارے اجتماعات جھلکیوں کے طور پر عالمی بن