خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 96
خطبات طاہر جلد 13 96 خطبہ جمعہ فرموده 4 فروری 1994ء میں سوچ رہا تھا کہ یہ تو ایک دم آگئے باقی اگلے سال کیا ہو گا۔اللہ تعالیٰ نے روز مرہ کی تبلیغ سے ذریعے ایک ملک کو پچاس ہزار عطا کر دیئے۔پنجابی میں جس کو ” گپھا“ کہتے ہیں وہ پہلا گچھا آیا تھا۔یعنی اکٹھا جس کا پھل درخت کو جھنجھوڑا جائے ایک دم سب پر گر پڑتا ہے۔میں نے کہا یہ روز مرہ تو نہیں گچھے ملا کرتے ناں۔یعنی دماغ میں ایک وہم آیا۔دعا کی کہ اللہ میاں ، تو مالک ہے دے دے تو تو تیری شان ہے مگر ہمیں محنت زیادہ کرنی ہوگی۔چنانچہ جماعتوں کو توجہ دلائی، دعاؤں کی طرف عمل کی طرف پھر خدا نے اگلے سال حیرت انگیز طور پر تبلیغ کی برکت کو بڑھا دیا اور اس کے بعد پھر وہ نظارہ دیکھا کہ جب مسٹر خدیجہ نذیر نے مجھے لکھا کہ آپ جب سے یہاں آئے ہیں۔اس وقت سے اب تک اڑھائی لاکھ بیعتیں ہو چکی ہیں۔تو میں نے اللہ سے دعا کی کہ ” جب میں تو کافی دیر ہوگئی ہے۔لیکن اس سے تو ہمارا کام نہیں بنے گا مجھے اب اس سال باقی چھ مہینے باقی تھے ان باقی چھ مہینوں میں ڈیڑھ لاکھ تو دے تا کہ چار پورے ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ نے دولاکھ سے زائد دے دیئے اور جب میں وہ اعلان کر رہا تھا تو میں سوچ رہا تھا کہ اگلے سال کے لئے کیا کہوں گا۔اب یہ سال آپ دیکھ لیں کہ خدا نے ایسی خوشخبریاں دی ہیں کہ میرے ذہن کی بلند ترین چھلانگ بھی نہیں پہنچ سکتی تھی۔وہم وگمان بھی نہیں تھا کہ خدا تعالیٰ ایسے فضل جاری فرما دے گا۔اللہ کی تقدیر جو کھل کر ہمارے سامنے آچکی ہے۔جو اپنے حسن سے دن بدن پردے اٹھا رہی ہے۔ہر پردے کے پیچھے ایک زیادہ دلکش چہرہ ہمیں دکھائی دے رہا ہے۔یہ ایک جاری وساری مضمون ہے۔آپ کے لئے خدا جلوہ گر ہوا ہے، آپ پر خدا جلوہ گر ہوا ہے۔اس حسن سے مسحور ہو جائیں۔اپنے آپ کو اس حسن پر خدا اور فریفتہ کر دیں۔اب عاشقی کا دور ہے اب منطقوں کے دور ختم ہو چکے ہیں۔اب تو عشاق ہی ہیں جو دنیا میں انقلاب برپا کریں گے۔پس ذکر الہی بلند کرتے ہوئے۔جس طرح حضرت اقدس محمد مصطفی میں اللہ جنگوں کی حالتوں میں عین اس وقت جب چاروں طرف سے بظاہر موت حملہ آور ہو رہی ہوتی تھی۔آپ اللہ کے ذکر سے زندگی پایا کرتے تھے۔جو ظاہری طور پر زندہ رہتے تھے وہ مزید زندگی پا جاتے تھے اور جو ظاہری طور پر مرتے تھے وہ بھی ہمیشہ کی زندگی پا جایا کرتے تھے۔پس جن کے مقدر میں زندگی میں بھی زندگی ہو اور موت میں بھی زندگی ہو ان کو کیا ڈر ہے۔پس دندناتے ہوئے خدا کے زندہ شیروں کی طرح