خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 981
خطبات طاہر جلد ۱۲ 981 خطبه جمعه ۲۴ / دسمبر ۱۹۹۳ء بھی اور مسلمانوں سے بھی جو احمدی ہوئے ہیں وہ با قاعدہ ان میں حصہ لیتے ہیں مختلف کام ان کے سپرد کئے جاتے ہیں۔جماعتی تنظیم سے اور چندوں کے نظام سے ان کو آگاہ کیا جاتا ہے، نظام خلافت کا مضمون انہیں سمجھایا جاتا ہے اور پھر انتظامات میں ان کو شامل کرنے کے لئے انتظامی تربیت بھی ان کو دی جاتی ہے۔امید ہے کہ اگلے سال کی کثیر تعداد میں بیعتوں سے پہلے پہلے جو گزشتہ سال احمدی ہوئے ہیں وہ پوری طرح جماعت میں ضم ہو چکے ہوں گے، جذب ہو چکے ہوں گے۔باقی دنیا کی جماعتوں کو بھی نصیحت حاصل کرنی چاہئے اور اسی طریق پر وہاں بھی تربیتی انتظامات ہونے چاہئیں۔قادیان کے جلسے کا جہاں تک تعلق ہے ، اس میں خصوصیت کے ساتھ میں ان سب سے مخاطب ہوں جو دنیا کے کونے کونے سے آج قادیان میں حاضر ہوئے ہیں۔قادیان کے باشندگان اس وقت بھاری اکثریت میں سکھ ہیں اور سکھوں نے جماعت احمدیہ سے ہمیشہ بہت حسن سلوک سے کام لیا ہے۔ساری دنیا کی جماعتیں اس پہلو سے ان کی ممنون ہیں۔مذہبی اعتقادات میں اختلافات اپنی جگہ مگر انسانی قدروں کے لحاظ سے، انسانی سطح پر اعلیٰ تعلقات استوار کرنا یہ الگ بات ہے اور مذہبی اختلافات اس دوسرے معاملہ میں مانع نہیں ہیں۔اس کو روکتے نہیں بلکہ مذہب بحیثیت مجموعی انسانی قدروں پر اضافے کی خاطر آتا ہے۔ایک طرف اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرتا ہے جوں جوں اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھتا ہے انسانی تعلقات بھی اسی طرح پاکیزہ اور مقدس ہوتے چلے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نام پر نفرتیں نہیں بکھیری جاتیں بلکہ محبتوں کے پھول بچھائے جاتے ہیں۔اس پہلو سے قادیان کے باشندے نہایت اعلیٰ نمونہ پیش کر رہے ہیں۔باوجود اس کے کہ وہ جانتے ہیں سکھوں کے بنیادی عقائد میں سے بعض ایسی باتیں ہیں جن سے ہمیں اختلاف ہے اور ان کو ہمارے عقیدوں سے اختلاف ہے لیکن اس کے باوجود انسانی سطح پر ہم مل جل کر رہ سکتے ہیں اور سب گوروں کی یہی تعلیم ہے کہ انسان کو انسان سے محبت کرنی چاہئے۔حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے۔پس آپ جو وہاں جمع ہیں آپ سے میں یہ گزارش کرتا ہوں کہ قرآن کریم نے ہمیں سکھلایا ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن: ۶۱ ) احسان کا بدلہ احسان کے سوا اور کیا ہے؟۔پس آپ ان سے حسن سلوک کریں یہاں تک کہ آپ کے حسن سلوک کی یا دان کو اور زیادہ اس محبت کے رستے پر آگے بڑھائے اور تمام دنیا میں انسانی بھائی چارے کی جو مہم