خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 978 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 978

خطبات طاہر جلد ۱۲ 978 خطبہ جمعہ ۷ار دسمبر ۱۹۹۳ء ان کا ذکر جو خدا کا ذکر کرتے ہیں۔اللہ ملاء اعلیٰ میں فرماتا ہے اور ان کے ذکر کے ساتھ خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ تمام طاقتیں ان کی سمت میں روانہ، ان کی تائید میں روانہ ہو جاتی ہیں۔وہ تائیدی ہوائیں اللہ ان کی خاطر چلاتا ہے اور وہ ان کی مؤید بن جاتی ہیں۔ایک اور حدیث سے جو حضرت انس سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا اور ذکر ہے کہ یہ حدیث اللہ نے چونکہ بیان فرمائی ہے یہ حدیث قدسی ہے۔جب بندہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہو جاتا ہوں۔جب وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں دو ہا تھ اس کے قریب ہو جاتا ہوں اور جب وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑتے ہوئے جاتا ہوں۔(ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۳۵۲۷) یہ ہے تو بہت پیارا ذ کر چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا لیکن پتا ہی نہیں چلتا کہ گھنٹہ یوں نکل جاتا ہے کہ چند منٹ ہوں۔تو انشاء اللہ پھر باقی آئندہ سہی۔آئندہ ایک خطبہ جو ہے میرا وہ ماریشس میں آئے گا اور وہاں سے میں مخاطب ہوں گا۔جس طرح ماریش والے اس وقت ٹیلی ویژن پر دیکھ ر ہے ہیں پتا نہیں ٹیلی ویژن کی وہاں اجازت بھی ہے کہ نہیں مگر دنیا والے دیکھ رہے ہیں۔تو اگلے جمعہ میں آپ انگلستان والے انشاء اللہ ٹیلی ویژن میں مجھے دیکھیں گے اور سنیں گے اور بیک وقت سب کی یادتو ممکن نہیں ہے لیکن تازہ تازہ جدائی آپ سے ہوگی اس لئے اس موقع پر یا درکھیں آپ یادر ہیں گے اور کبھی کبھی میری آنکھ آپ کو تصور میں دیکھے گی ضرور کہ اس طرح مجلس کوئی یہاں لگی ہوئی ہے کوئی وہاں لگی ہوئی ہے۔اب دعا کریں آخر پر یہ درخواست ہے کہ اللہ یہ سفر با برکت کرے اور اس کے نیک نتائج ظاہر فرمائے۔ایسے منصوبے بنانے کی توفیق ملے کہ ماریشس کا جزیرہ جلد از جلد احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں آجائے۔