خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 941 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 941

خطبات طاہر جلد ۱۲ 941 خطبه جمعه ۱۰/ دسمبر ۱۹۹۳ء حمد کے سوا کوئی دعا قبول نہیں ہوسکتی۔سب سے بڑا وظیفہ نماز ہے۔(خطبه جمعه فرموده ۱۰ار دسمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔کچھ دیر پہلے تک تو یہی خیال تھا کہ آج کسی اجتماع کا اعلان نہیں کرنا پڑے گا لیکن جب میں جمعہ پر آ رہا تھا تو بنگال سے اطلاع ملی ہے کہ مجلس انصار اللہ چٹا گانگ کا اجتماع آج 10 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے اور زعیم اعلیٰ نے خصوصی طور پر دعا میں یا درکھنے کی درخواست کی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو اور اقتباسات سے میں آج کے خطبے کا آغاز کرتا ہوں۔جو ذکر الہی کے سلسلے میں ہی ہیں۔آپ فرماتے ہیں:۔الله د پیغمبر علیہ کے اعمال خیر کی راہ چھوڑ کر اپنے طریقے ایجاد کرنا اور قرآن شریف کی بجائے اور وظائف اور کافیاں پڑھنا یا اعمال صالحہ کے بجائے قسم قسم کے ذکر اذکار نکال لینا یہ لذت روح کے لئے نہیں ہے بلکہ لذت نفس کی خاطر ہے۔لوگوں نے لذت نفس اور لذتِ روح میں فرق نہیں کیا اور دونوں کو ایک ہی چیز قرار دیا ہے۔حالانکہ وہ دو مختلف چیزیں ہیں۔اگر لذت نفس ( یعنی نفسانی مزے جو ہر دنیاوی چیز سے انسان اٹھا سکتا ہے ) اور لذتِ روح ایک ہی