خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 921
خطبات طاہر جلد ۱۲ 921 خطبه جمعه ۳ / دسمبر ۱۹۹۳ء ذکر اللہ کی اعلیٰ منازل تک پہنچانے والا رسول محمد پھر فرمایا:۔مصطفى اور یہی رسول ظلمت سے نور میں لے جانے والا ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۳ دسمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں۔اَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فَاتَّقُوا اللَّهَ يَأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا قَدْ اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُوْلًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِ اللهِ مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصلتِ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّوْرِ وَ مَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُدْخِلْهُ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ خَلِدِينَ فِيْهَا اَبَدًا قَدْ اَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا (الطلاق: ۱۳۱۱) آج بھی خطبے کے آغاز میں دو اجتماعات کا ذکر کرتا ہوں۔ایک لجنہ اماء اللہ سنگا پور کا ساتواں سالانہ اجتماع 4 دسمبر کو یعنی کل منعقد ہو رہا ہے اور ایک ہی دن جاری رہے گا۔دوسرا مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن USA کا سالانہ اجتماع کل اور پرسوں یعنی 4 ، 5 دسمبر کو منعقد ہو گا۔اللہ تعالیٰ ان دونوں اجتماعات کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور احمدیت کے سامنے جو نئی صدی کے نئے تقاضے ابھر رہے ہیں ان کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان اجتماعات کو خصوصیت سے ان نئے تقاضوں