خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 785 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 785

خطبات طاہر جلد ۱۲ 785 خطبه جمعه ۸ اکتوبر ۱۹۹۳ء ہے، گندگی کے ڈھیر اس گھر میں لگ جاتے ہیں۔پس مسلسل نگہداشت کرنا ، اپنی کمزوریوں کو پہچاننا اور پیش نظر رکھنا اور ان داغوں کو مٹانے کی کوشش کرتے چلے جانا جو بدیوں کے داغ ہیں یہ تبتل ہے۔پھر ہر کمزوری کے مقابل پر آپ کو حمد کا ایک مضمون بھی دکھائی دینے لگے گا۔اگر کمزوری سے نکلیں گے تو دکھائی دے اور نہ نہیں دکھائی دے گا۔اکثر انسانوں کی کمزوری کی حالت ان کی ذات میں حمد کی ایک حالت بنی ہوئی ہوتی ہے۔کیونکہ جس چیز سے محبت ہے اس کی دل میں تعریف ہے تو محبت ہے۔حمد کا مضمون بھی دیکھیں کتنا بدل جاتا ہے۔آپ بدیوں میں مبتلا ایک شخص کی حمد کو پہچانیں گے تو معلوم ہوگا کہ بعض لوگ ہیں جن کو ڈرگ ( Drug) سے محبت ہے اور ڈرگ کی حمد کرتے ہیں۔جانتے ہیں کہ ہلاکت ہے لیکن دل میں حمد کا ایک بگڑا ہوامفہوم پیدا ہو جاتا ہے۔پس دل میں حمد کا سچا مفہوم پیدا ہو ہی نہیں سکتا جب تک پہلے حقیقی تبتل نہ ہو جائے اور بدی کی پہچان نہ ہو جائے۔پس بدیوں کی پہچان کریں اور بدیوں کو چھوڑنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کریں۔ایک جہاد شروع کر دیں، کوشش کریں اور بالآخر کامیابی کیسے ہوگی اس کا میں انشاء اللہ آئندہ ذکر کروں گا۔ابھی بہت سی اور باتیں آپ کے سامنے رکھنے والی ہیں۔کچھ مثالیں حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت سے پیش کر کے آپ کو بتانا ہے کہ جب تبتل ہو تو پھر کیا ہوا کرتا ہے اور امید ہے ان حوالوں سے جماعت کو انشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے زیادہ گہرا اور حقیقی عرفان نصیب ہوگا۔اس کے بعد پھر حمد کا مضمون شروع ہو گا ، ذکر الہی کا مضمون۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھیں کس عمدگی کے ساتھ اس مضمون کو ترتیب دی ہے فرمایا تو حید خالص کے بغیر تمہیں تبتل کی کچھ سمجھ نہیں آئے گی۔توحید کے سہارے تبتل ہوگا۔جب تبتل ہوگا تو کس طرف ؟ حمد الہی کی طرف اور حمد الہی ذکر پیدا کرتی ہے اور حمد کا جتنا شعور بڑھتا ہے اتنی ہی محبت بڑھتی جاتی ہے، اتنا ذکر بلند ہوتا رہتا ہے جس سے محبت ہو لوگ اس کے تذکروں میں ہی مزے لیتے رہتے ہیں، اسی کا نام یاد کی لذتیں ہیں۔ایک مہجور انسان جو ہجر میں مبتلا ہے، اپنے محبوب سے دور ہے اس کا ذکر اس کی یاد بن جاتا ہے اور جہاں ہم خیال بیٹھتے ہیں وہ پھر ان کے تذکرے کیا کرتے ہیں۔پس تبتل بالآخر لا ز ما ذکر میں تبدیل ہوگا۔اور ذکر کیا ہے؟ اس مضمون پر انشاء اللہ اس کے بعد روشنی ڈالوں گا۔