خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 749 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 749

خطبات طاہر جلد ۱۲ 749 خطبہ جمعہ یکم اکتوبر۱۹۹۳ء کہ ہم بھی انشاء اللہ آئندہ سالانہ بیعت میں بھر پور حصہ لیں گے اور جہاں خدا کے فضل سے کامیابیاں ملی تھیں ان کی طرف سے بعض جگہوں سے تو یہ اطلاع مل رہی ہے کہ ہم دگنا نہیں بلکہ کئی گنا زیادہ پھل حاصل کرنے کی اب کوشش کریں گے اور دو گنا کرنے کے ارادے تو عام مل رہے ہیں اس لئے ساری جماعت دعاؤں میں بھی شامل ہو اور تمام ذیلی تنظیمیں خصوصیت کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ میں بھی کام کریں اور جماعت کے اجتماعی منصوبے میں بھی ان کی مدد گار ہوں۔جہاں جماعت کا اجتماعی منصوبہ چل رہا ہو وہاں ذیلی تنظیموں کا الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کا کوئی حق نہیں رہتا۔وہاں ہر ذیلی تنظیم کاممبر خواہ عورت ہو ، مرد ہو، بچہ ہو وہ جماعت کی مجموعی حیثیت میں شامل ہوکر فردِ جماعت کے طور پر کام کرتا ہے اور جہاں نظام جماعت اجازت دیتا ہے کہ اپنے دائرہ میں کچھ اچھے کام الگ کرو تا کہ خصوصی جوش اور خصوصی توجہ کے ساتھ ایک خاص حلقے میں کام آگے بڑھے تو وہاں یہ بہت ہی مستحسن بات ہے۔پس عمومی نظام جماعت کا احترام کرتے ہوئے اپنے دائرہ کار کے اندر جہاں تک آپ کو اجازت اور توفیق ہے آپ بھی اس کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ جب ہم پھل کی بات کرتے ہیں تو پھل تو آسمان سے ملتا ہے زمین پر کوشش ہوتی ہے۔پس آپ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی جب تک آپ غیر معمولی طور پر دعائیں کرتے ہوئے اللہ تعالے سے اس کا فضل نہ مانگیں۔آسمان ہی سے پانی اترتا ہے خواہ وہ زمین ہی سے اٹھتا ہولیکن صاف شفاف حالت میں بخارات کی صورت میں چڑھتا ہے اور زمین کے گند چھوڑ جاتا ہے، یہی حال دعاؤں کا ہے وہ دعائیں ہی ہیں جو آسمان کا پانی بن کر اترا کرتی ہیں اور وہی دعائیں مقبول ہوتی ہیں جو انسان کی دنیوی آلودگی سے پاک ہو کر خالصہ اللہ بخارات کی شکل میں اٹھتی ہیں اور وہی ہیں جو آسمان سے اللہ کی رحمتوں کا پانی بن کر برستا ہے اور اسی سے پھل لگتے ہیں۔پس ضروری ہوا کہ ہم کوششیں تو بہر حال کریں لیکن پھلوں کی توقع اللہ سے رکھیں اور ایسی دعائیں کریں جو آسمان پر مقبول ٹھہریں اور ہم پر اللہ کے فضل بن کر برسیں۔پس آپ سب کے لئے یہ پیغام واحد ہے۔اب میں اس مضمون کی طرف واپس آتا ہوں جو گزشتہ جمعہ میں چل رہا تھا۔میں نے اس آیت کی تلاوت کے بعد کہ وَمِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَازَ وَ جَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ہم نے ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے تا کہ تم نصیحت پکڑو۔فَفِرُّوا إِلَى اللهِ نصیحت کیا ہے؟ فِرُّوا