خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 748
خطبات طاہر جلد ۱۲ 748 خطبہ جمعہ یکم اکتو بر۱۹۹۳ء سالانہ اجتماعات ۳۰ ستمبر سے شروع ہیں اور آج اختتام پذیر ہوں گے یعنی کل سے شروع ہو کر آج ختم ہونے والے ہیں، ضلع قصور کی تینوں ذیلی تنظیموں انصار خدام اور لجنہ کے سالانہ اجتماعات آج یکم اکتوبر کو منعقد ہورہے ہیں۔جماعت احمدیہ ماریشس کا جلسہ سالانہ یکم سے تین اکتوبر تک منعقد ہورہا ہے، جماعتِ احمد یہ فرانس اپنا تیسرا جلسہ سالانہ دو تین اکتوبر کو منعقد کر رہی ہے، مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کا سالانہ اجتماع کل دو کو شروع ہو کر تین اکتوبر تک رہے گا۔لجن اماء اللہ ہندوستان کے ماہ اکتوبر میں مختلف صوبوں میں اپنے اپنے صوبائی اجتماعات منعقد ہورہے ہیں پہلے ایک مرکزی اجتماع ہوا کرتا تھا۔لیکن چونکہ ملک پھیلا ہوا ہے اور بعض علاقوں میں جماعتیں بہت غریب ہیں ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا تھا کہ سب قادیان اکٹھی ہوسکیں۔قادیان جلسہ سالانہ پر ا کٹھے ہو جاتے ہیں اور اجتماعات صوبائی صورت اختیار کر گئے ہیں کہ ہر صوبہ کا اجتماع الگ ہوتا ہے۔تو صدر صاحبہ لجنہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ نے لکھا ہے کہ ان سب اجتماعات میں ان کو دعاؤں میں یا درکھا جائے۔مجلس خدام الاحمدیہ کوریا کا سالانہ اجتماع یکم اور دو اکتوبر کو منعقد ہورہا ہے۔کوریا میں اللہ تعالی کے فضل سے ایک دو سال سے نئی جماعت قائم ہوئی ہے اور بعض با ہمت نو جوانوں نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ ہم خود ہی اس جماعت کو قائم کریں گے اور خود ہی مشن کا انتظام کریں گے۔جو عہد کر کے گئے تھے ان بے چاروں نے پہلے تو بہت خدمت کی مگر مالی حالات نے پھر اجازت نہ دی۔اب ان کے بدلے کچھ اور خدام وہاں پہنچ گئے ہیں اور جاپان کی مجلس یا جماعت ہر لحاظ سے ان کی سر پرستی کرتی ہے اور ان کی مدد کرتی ہے۔پس اس اجتماع میں رونق پیدا کرنے کے لئے جماعت جاپان سے بھی آٹھ خدام شرکت کے لئے کوریا تشریف لے گئے ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ پیغام تو سب کے لئے پیغامِ واحد ہی ہے لیکن اس موقع پر اتنا یا دکر دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ گزشتہ عالمی بیعت کے بعد جو جلسہ۔U۔K پر ہوئی تھی جماعت میں تبلیغ کا ایک نیا ولولہ پیدا ہو چکا ہے اور ہر جگہ سے یہ خبر مل رہی ہے کہ وہ علاقے جو بیعت کروانے میں پیچھے رہ گئے تھے وہ بڑے جوش اور ولولے کے ساتھ نئے ارادے باندھ رہے ہیں