خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 722 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 722

خطبات طاہر جلد ۱۲ 722 خطبہ جمعہ ۷ارستمبر ۱۹۹۳ء جب نفس کے اندر مربی پیدا ہو جائے تو اس کی کوئی مثال نہیں۔پس ہر نفس میں مذکر بھی ہونا چاہئے اور مز کی بھی نصیحت کرنے والا بھی ہونا چاہئے اور پاک کرنے والا بھی۔پس آپ اپنے تجربے سے جانتے ہیں اور یقین پر قائم ہیں کہ جب آپ دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں تو آپ در حقیقت اپنے آپ کو نصیحت کر رہے ہوتے ہیں۔پس اس ترکیب کو نئے آنے والوں پر استعمال کریں ان کو توجہ دلائیں کہ ہمیں اور اپنے جیسے احمدی لا کر دو ایک آئے ہو تو تم دس لے کے آؤ ان کو تبلیغ میں جھونک دیں جوں جوں وہ تبلیغ کریں گے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کا ایمان ہی ترقی نہیں کرے گا ان کا علم بھی ترقی کرے گا اور تزکیہ نفس ہوتا چلا جائے گا ان کو غیر آپ کی طرف دھکیلیں گے بجائے اس کے کہ مرکز سے ان کا سفر باہر کی طرف ہو باہر سے مرکزیت کی طرف سفر شروع ہو جائے گا کیونکہ مبلغ کو مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مخالفت باہر کی طرف سے دھکیل کراندر کی طرف لے کے جاتی ہے۔پس وہ آپ سے زیادہ گہرا تعلق رکھنے پر مجبور ہوں گے بار بار آپ کے پاس آئیں گے، آپ سے مسائل کا حل پوچھیں گے اور اپنی تکلیفوں کا ذکر کریں گے اور اس پر جو صبر کی طاقت نصیب ہوئی ہے وہ ان کے اندر ایک نئی طاقت عطا کرے گی کیونکہ صبر سے انسان کو بڑی طاقت نصیب ہوتی ہے۔پس ایک طریق یہ ہے کہ ہر نئے آنے والے احمدی کو آپ پیار سے اپنے ساتھ چمٹا کر پھر بھیجیں کہ جاؤ تبلیغ کرو۔صلى الله یہ اس سے ملتا جلتا مضمون ہے جو حضرت ابراہیم کے اس سوال کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے سمجھایا کہ رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْلى ( البقرہ:۲۶۱)اے میرے اللہ ! مجھے دکھا تو سہی کہ تو مردے کیسے زندہ کرتا ہے مراد یہ تھی کہ حضرت ابراہیم“ کو یہ فرمایا گیا تھا کہ تو نے ساری دنیا کو زندگی عطا کرنی ہے اور یہ پیشگوئی اس بات میں شامل تھی کہ آنحضرت ﷺہ جنہوں نے سب دنیا کو زندہ کرنا ہے آپ کی نسل میں آپ کی دعاؤں سے پیدا ہوں گے۔اپنے ماحول میں ، اپنے گردو پیش میں ہر جگہ آپ کو موت دکھائی دے رہی تھی۔عرض کیا کہ اے خدا ایمان تو میں لایا ہوں کہ تو ضرور ایسا کرے گا لیکن دکھائی نہیں دے رہا۔کچھ میری طمانیت کا بھی تو انتظام کر، مجھے بھی تو اطمینان نصیب ہو کہ ہاں اس طرح ہوگا اور ایسے ہوا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ چار پرندے پکڑو فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ان کو اپنے ساتھ مائل کر لو، اپنے قریب لے آؤ ، اپنے ساتھ مانوس کردو یہاں