خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 675 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 675

خطبات طاہر جلد ۱۲ 675 خطبه جمعه ۳ ستمبر ۱۹۹۳ء اور مددگار قرار نہ دینا۔( خدا ہی کو حقیقت میں تمام نصرت کا سرچشمہ سمجھنا، تمام مدد کا سر چشمہ سمجھنا اور اس کے سوا کسی کو ناصر اور مددگار قرار نہ دینا ) اور دوسرے یہ کہ اپنی محبت اسی سے خاص کرنا۔(انسان کی محبت خدا تعالیٰ کے لئے خاص ہو جائے ) اپنی عبادت اسی سے خاص کرنا۔اپنا تذلل اسی سے خاص کرنا۔۔۔“ تذلل خاص کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے انسان کی انسان چاہے عزت کرے مگر اس کے سامنے تذلیل اختیار نہ کرے، جھکے نہیں اس کے سامنے گریہ وزاری نہ کرے، اس سے منت سماجت کر کے نہ مانگے کیونکہ یہ سارے ہی شرک کی قسمیں ہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے تذلل کو خاص کرنا ایک بہت ہی اہم چیز ہے۔آنحضرت ﷺ ایک دفعہ ایک درخت کے نیچے آرام فرما رہے تھے ایک غزوہ کے دوران سفر میں یہ واقعہ پیش آیا۔تو ایک مشرک آیا تو اس نے سوتے میں آپ کی تلوار اٹھائی تلوار سونت کے سر پر کھڑا ہو گیا اور اس نے آنحضرت ﷺ کو جگا کے پوچھا بتاؤ اب تمہیں میری تلوار سے کون بچا سکتا ہے۔آپ اسی طرح آرام سے لیٹے رہے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ۔اس کی ایسی ہیبت اس کے دل پر طاری ہوئی وہ لرز اٹھا اور اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔آنحضرت ﷺ نے وہی تلوار پکڑی اور فرمایا اب بتاؤ تمہیں اس تلوار سے کون بچائے گا۔اس نے منت سماجت شروع کی۔آپ مجھے معاف فرما دیں۔رسول اللہ اللہ نے منع فرمایا کہ نہیں۔خدا ہی ہے جو بچائے گا وہی بچاتا ہے۔پس منت سماجت کو خدا کے لئے خاص رکھنا اور کسی اور انسان کے سامنے اپنی جان کی خاطر بھی نہ جھکنا۔یہ توحید خالص ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کر رہے ہیں۔یہ تمام صفات صلى الله وہ ہیں جو بدرجہ اتم حضرت اقدس محمد رسول اللہ یہ میں پائی جاتی تھیں۔وو الله۔۔۔اپنی امیدیں اسی سے خاص کرنا۔۔۔“ غیروں سے کوئی امید ان معنوں میں نہ رکھنا کہ گویا وہی سہارا ہیں۔ثانوی طور پر خلائی طور پر انسان، انسان سے امیدیں باندھتا ہے مگر جب انسان امیدوں کو توڑتا ہے تو اس کے ساتھ موحد کا دل نہیں ٹوٹا کرتا۔جو مشرک دل رکھتے ہیں ان کے دل ٹوٹ جاتے ہیں کیونکہ ان کی امیدیں اسی شخص سے وابستہ ہوتی ہیں جس نے امیدوں کو حسرتوں میں بدل کر ان کے دل توڑ دیئے ہیں مگر جس کی امیدیں خدا سے وابستہ ہوں۔اگر انسان سے وہ امیدیں پوری نہ ہوں تو انسان اور زیادہ بے نیازی