خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 649
خطبات طاہر جلد ۱۲ 649 خطبه جمعه ۲۷ /اگست ۱۹۹۳ء جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد جاری ہوا اور قیامت تک اس کے جاری رہنے کا وعدہ دیا گیا۔پھر ایک اور فتنہ یہ بھی اٹھایا جاتا رہا ہے اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی زندگی میں خصوصیت سے بڑے منظم طریق پر ایک پراپیگنڈہ کے ذریعے جماعت میں یہ خیالات پھیلائے گئے کہ خلافت ٹھیک ہے لیکن وہ جو مجد دیت کا وعدہ ہے وہ دائی ہے اور اب وقت قریب آ رہا ہے صدی ختم ہونے کو آ رہی ہے۔اس لئے اب مجد دکا انتظار کرو اور مجددکو تلاش کرو، جماعت میں کہیں کوئی مجدد پیدا ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ قدرت قیامت تک ہے اور خدا نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ قیامت تک یہ قدرت منقطع نہیں ہوگی۔پس خلافت اگر قیامت تک قائم ہے تو اس کے ہوتے ہوئے مجددیت کا سوال کیا باقی رہ جاتا ہے اور یہ فتنہ پرداز اس بات کو بھول گئے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے جہاں مجددیت کی پیش گوئی فرمائی وہاں قیامت تک کا کوئی ذکر نہیں فرمایا لیکن جہاں مسیح موعود کی پیشگوئی فرمائی وہاں یہ وعدہ فرمایاثــم تـكـون خـلافـة عـلـى منهاج النبوة (مسند احمد حدیث : ۱۷۶۸۰) جو وعدے ہیں دراصل مسیح موعود کے آنے تک کے لئے ہیں جب مسیح موعود آجائیں گے تو پھر فرمایاثم تكون خلافة على منهاج النبوة پھر خلافت قائم ہوگی اور منھاج النبوۃ پر قائم ہوگی۔یہ وہ خلافت ہے جس کا آیت استخلاف میں ذکر ہے، یہ وہ خلافت ہے جو مومنین سے وعدہ کیا گیا ہے اور یہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہاں واضح فرمار ہے ہیں۔جیسا کہ آیت استخلاف میں تھا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ ( النور : ۵۶) کیسی بار یک عارفانہ نظر سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام قرآن کی آیات پر نظر رکھتے ہیں اور ان کی تفسیر کرتے ہیں خواہ حوالہ دیں یا نہ دیں وہ مضمون آپ کی سرشت میں ایسا سرایت فرما چکا ہے کہ جب بھی بات کرتے ہیں قرآن کی بات کرتے ہیں تو دیکھیں فرمایا یہ وعدہ میری نسبت نہیں بلکہ تمہاری نسبت ہے۔یہ جماعت احمدیہ سے وعدہ کیا گیا ہے۔چنانچہ آیت استخلاف میں بھی وہ مخاطب آنحضور علیہ تھے لیکن وعدہ آپ کے غلاموں سے کیا گیا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ -