خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 580 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 580

خطبات طاہر جلد ۱۲ 580 خطبہ جمعہ ۳۰ / جولائی ۱۹۹۳ء اس کتاب نے انہی کو فائدہ دیا جو ایمان لائے تھے یا جن کا ایمان سچا تھا۔اسی زمانے میں ایسے لوگ بھی تھے جو کہتے تھے کہ ہم ایمان لے آئے۔لیکن قرآن فرماتا ہے وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ في قُلُوبِكُمْ (الحجرات : ۱۵) اے محمد مصطفی اللہ ان سے کہہ دو کہ تم کہتے تو ہو کہ ہم ایمان لے آئے ہیں لیکن تمہارے دلوں میں ایمان نے جھانک کے بھی نہیں دیکھا۔پس کتاب کے ہوتے ہوئے رسول ﷺ کی موجودگی میں ایمان کا دعوی کرنے والوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرمارہا ہے کہ ان کے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا۔پس ایمان کے داخل ہونے کے لئے خدا کے خاص فضل کی ضرورت ہے اور ایک آسمانی معلم کی ضرورت ہے جو اپنی قوت قدسیہ سے ایمان پیدا کرے اور ایمان کونئی جلا بخشے۔اسی مضمون کو آنحضرت ﷺ نے وضاحت سے بیان کرتے ہوئے فرمایا لَو كَانَ الْإِيمَانِ عِندَ القَرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجِلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ ایمان ثریا پر بھی اٹھ گیا تو سلمان فارسی یعنی عجمی لوگوں میں سے ایک یا ایسے چند وجود ہوں گے جو خدا سے تائید یافتہ اور نور یافتہ ہوں گے اور ان کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق عطا فرمائے گا کہ وہ ایمان کو دوبارہ آسمان سے زمین پر اتار لائیں گے۔پس اگر ہم وہ جماعت ہیں جیسا کہ ہمارا دعویٰ ہے تو ہم ہی ہیں جنہوں نے دوبارہ نور ایمان سے ساری دنیا کو جگمگا دینا ہے اور اگر ہم اس کوشش میں ناکام رہیں تو بنی نوع انسان کو ہم کوئی بھی فائدہ نہ پہنچاسکیں گے، مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکیں گے کیونکہ ظاہری طور پر کتاب ان میں موجود، حدیثیں موجود، سنت کے ذکر موجود، حکمت کی باتوں کا بیان موجود، وہ کیا چیز ہے جو نہیں ہے وہ وہی ہے جس کی نشاندہی حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمائی یعنی ایمان خالص۔ایسا ایمان جو قلوب میں عظیم پاک تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔پس اب جب آپ امت کے حالات پر نظر کرتے ہیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ لازماً ایمان ہی کی کمی ہے جو امت محمدیہ کہلانے کے باوجود سب لوگوں کے دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں۔تمام مسلمان قو میں ایک دوسرے پر یلغار کر رہی ہیں ، تمام مسلمان فرقے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔عالم اسلام پر جو کچھ گزر جائے ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔اپنے اپنے مقاصد کی خاطر زندہ ہیں یا اپنے اپنے مقاصد کی خاطر مر رہے ہیں۔بوسنیا کے مسلمانوں پر کیا مظالم ٹوٹے فلسطین کے مسلمانوں پر کیا بنی؟ ان کی بلا سے جو کچھ ہوتا ہے ہوتار ہے۔صلى الله