خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 53
خطبات طاہر جلد ۱۲ 53 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۹۳ء ہے یہ نفرتوں کا پول ہے، یہ ظلموں کا پول ہے، انصاف کا خون کرنے کا پول ہے۔ایسا پول اب جگہ جگہ بننے کی کوشش کرے گا نفرتیں کمزور ملکوں میں سینوں میں کس گھولیں گی اور بے چینی پیدا کر دیں گی اور جب کبھی عالمی جنگ آئی اُس وقت یہ نفرتیں ضرور سر باہر نکالیں گی اور اس وقت امریکہ کو محسوس ہوگا کہ ہم نے آئندہ مستقبل کے لئے کیا آگے بھیجا تھا جاپان میں تو ابھی سے جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک روچل پڑی ہے اسی طرح خطرہ ہے خطرہ کیا؟ مجھے تو دکھائی دے رہا ہے کہ روس میں بھی ضرور ایسا ہو گا روس کے لئے میں خصوصیت سے دعا کی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔جب ہم روس کہتے ہیں تو ہماری مراد USSR کی تمام مشتر کہ ریاستیں ہیں یعنی وہ علاقہ جس میں یہ ریاستیں شامل تھیں ان میں سے کچھ کٹ چکی ہیں لیکن کبھی روس سے وابستہ تھیں اس سارے علاقہ کو اردو میں روس ہی کہا جاتا ہے اور بہت سی دوسری قوموں میں بھی USSR کو روس کے نام سے جانا جاتا ہے بائیبل میں بھی روس کا ہی محاورہ ہے جو دراصل ان ساری قوموں کی اجتماعی طاقت کے لئے استعمال ہوا تھا۔روس کے متعلق میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خیال دل سے مٹا دیں کہ کمزور ہو گیا اور ٹوٹ گیا ، یہ دوبارہ ضرور ابھرے گا، روس کے اندر طاقت کی وہ اکائیاں موجود ہیں جن میں دھائیاں بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں اس وقت وہ آپ کو اکائیاں دکھائی دے رہی ہیں لیکن Potentials میں یہی بات ہوا کرتی ہے کہ Potential اگر صحیح استعمال ہو تو ایک وقت کے بعد بڑھتا ہے پھولتا پھلتا ہے اور زیادہ ہو جایا کرتا ہے۔روس میں طاقت کی بڑی بھاری اکائیاں موجود ہیں اور گزشتہ ۷۰ سالہ اقتصادی غلطیوں کے نتیجہ میں روس کو جو نقصان پہنچا تھا یہ دائمی نقصان نہیں ہے روس نے لازماً ایک بڑی طاقت بن کر ابھرنا ہے خواہ تمام ریاستیں اکٹھی رہ کر ابھریں یا الگ الگ رہ کر ، بعد ازاں دوبارہ ایک دوسرے کی طرف Gravitate کریں اور ایک دوسرے کی طرف جھکیں اور ایک بڑی وسیع پیمانے کی کنفیڈریشن بنالیں لیکن جو بھی ہوگا اس علاقے کی تقدیر میں دیکھ رہا ہوں کہ آئندہ زمانوں میں اس نے دنیا میں ضرور اہم کردار ادا کرنے ہیں، اس لئے میں جماعت کو روس کی طرف توجہ دلاتا ہوں اس کے لئے بھی دعائیں کریں کیونکہ اس سے پہلے جب ساری دنیا میں روس کا ہوا پھیلایا جار ہا تھا اور مغربی پراپیگنڈہ کے ذریعہ اس کو دنیا کی سب سے بڑی انسان دشمن طاقت کے طور پر دکھایا