خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 509 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 509

خطبات طاہر جلد ۱۲ 509 خطبہ جمعہ ۲ / جولائی ۱۹۹۳ء پڑے تھے ان کو قرآن سے وابستہ کر کر کے کے بتایا اس کا یہ معنی ہے اور اس کا یہ معنی ہے۔تو زبان کا تعلق ایک بہت وسیع کلچر سے بھی ہوا کرتا ہے ایک ملک کی عادات سے بھی ہوا کرتا ہے۔پس اردو زبان سیکھنی ہے تو اردو ادب بھی پڑھنا ہو گا اردو شاعری بھی پڑھنی ہو گی اور اس ملک کا کلچر ، اس کا پس منظر کس طرح یہ زبان پہنی ہے ، تاریخ کیا تھی۔ان سب چیزوں سے واقفیت حاصل کرنی ہوگی۔ان کے بغیر کوئی زبان آہی نہیں سکتی۔انگریزی زبان سیکھیں، باہر بیٹھے چاہے آپ ساری عمر گلا دیں اگر آپ کو یہ نہیں پتا کہ انگریزی بولنے والے علاقوں میں کون کون سے پھول پائے جاتے ہیں؟ وہ رنگ ہیں کیا کیا جن کا ذکر ملتا ہے؟ وہ خوشبوئیں کیا ہیں جن سے محظوظ ہو کر کسی شاعر نے کوئی کلام کہا ہے اور اس خوشبو کو اپنے کلام میں مقید کرنے کی کوشش کی ہے۔غرضیکہ ادب میں جہاں جہاں آپ جائیں گے آپ کو یہ مضمون پھیلا ہوا نظر آئے گا کہ ہر اظہار کا کسی پس منظر سے تعلق ہے۔اس پس منظر سے بھی واقفیت حاصل کرنی ہوگی پھر جو تاریخی حوالے ملتے ہیں ان تاریخی حوالوں کو سمجھنے کے لئے بھی اس ملک اور قوم کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنا پڑتی ہے۔پس زبان محض لفظوں کا نام نہیں ہے زبان کے پیچھے بہت سے علوم ہیں جو مل کر زبان پیدا کرتے ہیں اور مل کر لفظوں میں جان ڈالتے ہیں، وہ سارے علوم مل کر لفظوں میں خاص معانی داخل کرتے ہیں ہر لفظ ایک جیسے معانی نہیں رکھتا۔ہر لفظ کے پیچھے ایک کلچر ہے اس کلچر نے اس لفظ میں کچھ رنگ بھرے ہیں جب تک اس کلچر سے واقفیت نہ ہوگی ان رنگوں کا اندازہ ہی نہیں ہوسکتا۔پنجابی شاعری میں بھی آپ دیکھ لیں جب تک پنجاب کے کلچر سے واقفیت نہ ہو پنجابی شاعری کو دنیا میں کسی کے سامنے پیش کر کے دیکھیں اس کو کچھ پتا نہیں لگے گا کہ کیا کہہ رہا ہے بنیرے تے کاں بیٹھا ائے اب اس کا مہمان سے کیا تعلق ہے آپ ”بنیرے تے کاں بیٹھا لائے“ کا ترجمہ کر لیں کہ کوئی آنے والا ہے تو لوگ کہیں گے پاگل ہو گیا ہے۔یہ کوئی شاعر ہے۔کوے کا بنیرے سے کیا تعلق؟ اور ہمارے بنیرے پر تو کو ابیٹھا ہی نہیں کرتا۔تو اس کو کچھ پتا تو کرنا ہوگا کہ کلچر کیا تھا؟ ان ملکوں میں کو وں کی عادتیں کیا ہیں؟ کیا کیا کرتے ہیں ،کس طرح وہ آ کے ہاتھوں سے روٹیاں چھین لیتے ہیں اور بنیرے پر کیوں بیٹھتے ہیں۔ان باتوں سے کچھ واقفیت حاصل کریں گے تو زبان میں زندگی پیدا ہوگی۔واقعہ یہ ہے کہ وہ غریب ملک ہیں اور جہاں کنالی میں زیادہ آٹا گوندھا جا