خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 481 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 481

خطبات طاہر جلد ۱۲ 481 خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء اتباع کرتی چلی جائیں گی اور ایک ابراہیم علیہ السلام ہیں جن کا نام ہمیشہ سلامتی کے ساتھ لیا جاتا ہے، ایک موسیٰ علیہ السلام ہیں جن کا نام ہمیشہ سلامتی کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ایک عیسیٰ علیہ السلام ہیں جن کا نام ہمیشہ سلامتی کے ساتھ لیا جاتا ہے اور سب سے آخر مگر سب سے بالا حضرت محمد مصطفی ہے ہیں جن پر ارب ہا ارب انسان نسلاً بعد نسل سلام بھیجتے چلے جا رہے ہیں۔کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب آپ پر کروڑوں، اربوں، ان گنت سلام نہ بھیجے جارہے ہوں آج ہم یہ عہد کر کے اٹھے ہیں کہ یہ سلام کا سلسلہ پھیلتا چلا جائے گا یہاں تک کہ روئے ارض پر محیط ہو جائے اور دنیا کی کوئی قوم ایسی نہ ہو اور دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی ﷺ کا نام سلام کے ساتھ یاد نہ کیا جائے۔پس ہم ناروے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔میں ناروے کی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کوشش کریں کہ ان علاقوں میں مقامی لوگوں سے رابطے پیدا کریں۔وہ چھوٹے چھوٹے گاؤں جو یہاں اردگرد آباد ہیں جو نہ گرمیوں میں یہاں سے جاتے ہیں نہ سردیوں میں۔وہ روشنی کے وقت بھی یہیں رہتے ہیں اور اندھیروں کے وقت بھی یہیں رہتے ہیں۔وہی ہیں جو اس زمین کے باشندے اور اس زمین کی اولاد ہیں۔ان لوگوں میں نفوذ پیدا کریں اور ان سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں۔اگر آپ ان میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو داخل کر دیں تو میں تمام جماعت عالمگیر کی طرف سے ناروے کی جماعت سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ کو تو فیق نہ ہوئی تو ہم North Cape کے علاقوں میں انشاء اللہ دنیا کی سب سے پہلی مسجد بنائیں گے جو آج کے اس جمعہ کی یاد میں بنائی جائے گی اور نارتھ کے علاقے میں یورپ کے سب سے آخری شمالی علاقے میں بنائی جانے والی پہلی مسجد ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ۔لیکن پہلی ہوگی آخری نہیں ہوگی اور اس کے بعد مسجدوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ ناروے کی جماعت اس کوشش کو جلد تر پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہمیں اطلاع بھجوائے گی کہ ہم حاضر ہیں۔آئیے اور یہاں خدائے واحد کی عبادت کے گھر بنائیں اور امید رکھتا ہوں بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ تمام جماعت عالمگیر یورپ کے آخری شمالی علاقے میں خدا کا پہلا گھر بنانے میں انشاء اللہ تعالی ناروے کی جماعت کے ساتھ پورا تعاون کرے گی۔اس ضمن میں اب میں آپ کے سامنے جماعت امریکہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کی طرف سے مجھے یہ پیغام ملا ہے کہ آج یعنی جمعہ کے روز ان کے ہاں امریکہ کا جلسہ سالانہ منعقد ہورہا