خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 462 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 462

خطبات طاہر جلد ۱۲ 462 خطبہ جمعہ ۱۱/جون ۱۹۹۳ء نشان تھا جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیل سے فرمایا ہے۔پھر فرماتے ہیں:۔اس کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ء روز پنجشنبہ وو کو یہ الہام ہوا۔مقام فلک شده یا رب بر مقام گرامیدے دہم مدار عجب بعد گیارہ۔انشاء اللہ تعالیٰ میں نہیں جانتا کہ گیارہ دن ہیں یا گیارہ ہفتہ یا گیارہ مہینے یا گیارہ سال مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا۔۔۔“ ( تذکرہ صفحہ : ۳۲۷) جیسا کہ میں نے بیان کیا بعض الہام ذوالوجوہ ہوتے ہیں۔گیارہ سال تک آپ نے فرمایا ایک شان کے ساتھ پورا ہو گیا۔اگر یہ اس کی آخری حد ہوتی تو حضرت مصلح موعود جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ساری جماعت سے بڑھ کر عرفان تھا وہ کبھی یہ نہ کہتے کہ میری ہجرت پر بھی یہ الہام لگ گیا ہے اس لئے کہ تذکرہ میں نیچے یہ نوٹ ہے کہ بعض الہام ذوالوجوہ ہوتے ہیں تو اگر ایک معنی میں پورا ہوا ہے تو ایک اور معنی میں بھی پورا ہو سکتا ہے جس کا بنیادی تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت سے ضرور ہو گا۔یہ مضمون ہے جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں تا کہ آپ کو اس کے لئے دعا کی طرف توجہ ہو اور خصوصیت سے دعا کریں کہ بعد گیارہ کا جو دور شروع ہو رہا ہے اس کو اللہ تعالیٰ کناروں سے کناروں تک برکتوں سے بھر دے۔فرماتے ہیں۔بر مقام فلک شده یا رب گرامیدے دہم مدار عجب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری دہائی اب آسمان پر پہنچ گئی ہے۔۔۔اس مضمون کا جماعت احمدیہ کی آج کی دہائی سے بڑا گہراتعلق ہے تکلیفوں کا اتنا لمبا عرصہ گزرا ہے۔پاکستان میں احمدیوں نے اتنی تکلیفیں اٹھائی ہیں کہ واقعہ احمدیوں کی بعض راتیں دُہائیاں دیتے گزر گئیں اور مسلسل دہائیاں دیتے رہے ہیں۔لفظ دُہائی جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استعمال کیا ہے اس سے بہتر یہ مضمون بیان نہیں ہو سکتا تھا اور جماعت احمدیہ کے حالات پر یہ بہترین