خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 456
خطبات طاہر جلد ۱۲ 456 خطبہ جمعہ ۱۱/جون ۱۹۹۳ء چیزوں کے لئے کھول دیتے ہیں اُن کا ذکر حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ انہوں نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں تا ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے معلوم کریں اور کانوں سے سنیں اور دل سے سمجھیں اور رجوع لائیں اور میں ان کو شفا بخشوں لیکن مبارک ہیں تمہاری آنکھیں اس لئے کہ وہ دیکھتی ہیں اور تمہارے کان اس لئے کہ وہ سنتے ہیں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بہت سے نبیوں اور راست بازوں کو آرزو تھی کہ جو کچھ تم دیکھتے ہو دیکھیں مگر نہ دیکھا“ ی مسیح کے وہ کلمات ہیں جو بڑی شان کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے دور آخر پر صادق آتے ہیں اور اس میں جماعت احمد یہ خصوصیت سے مخاطب ہے۔لیکن مبارک ہیں تمہاری آنکھیں اس لئے کہ وہ دیکھتی ہیں اور تمہارے کان اس لئے کہ وہ سنتے ہیں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بہت سے نبیوں اور راستبازوں کو آرزو تھی کہ جو کچھ تم دیکھتے ہو دیکھیں مگر نہ دیکھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے مقام او مبین از راه تحقیر بدورانش رسولاں ناز کردند ( تذکره: ۵۱۶) کہ اس مسیح یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام کو تحقیر کی نظر سے نہ دیکھو بدورانش رسولاں ناز کردند اس کے دور پر تو رسول ناز کرتے تھے۔کئی غیر احمدی مولوی اپنی جہالت میں اعتراض کرتے ہیں کہ دکھاؤ کہاں رسولوں نے مسیح موعود کے دور پر ناز کیا ہوا ہے۔ان جاہلوں سے پوچھو کہ اگر مسیح موسوٹی کے دور پر ناز کرتے تھے تو مسیح محمدی ﷺ کے دور پر کیوں ناز نہیں کریں گے۔اس مسیح محمدی کے متعلق جس کے دور کی خود محمد رسول اللہ ﷺ نے خبریں دی ہیں جس کا قرآن میں ذکر ملتا ہے کیسی جہالت ہے کہ مسیح موسوی جب یہ بات کہتے ہیں تو بغیر چینج کے قبول کرتے اور کہتے ہیں۔آمنا و صدقنا ہاں اے مسیح! تیرا دور ایسا ہی تھا کہ جس پر رسول ناز کریں جب مسیح محمدی یہی اعلان کرتا ہے تو کانوں میں انگلیاں ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ توبہ توبہ کیسی بات کر گیا ہے محمد کا مسیح ہوا اور