خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 445 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 445

خطبات طاہر جلد ۱۲ 445 خطبہ جمعہ ۱۱/جون ۱۹۹۳ء جماعت کی ترقی تدریجی ہوگی مسیح محمدی مسیح موسوی سے بڑھ کر ہے، الہام بعد گیارہ انشاء اللہ کی وضاحت ( خطبه جمعه فرموده ارجون ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَريهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرِيةِ ، وَ مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيْلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْهُ فَأَزَرَهُ فَاسْتَغْلَظُ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيْظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ امَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا پھر فرمایا:۔(افتح: ۳۰) اس مضمون کے ایک حصہ پر میں پہلے بھی روشنی ڈال چکا ہوں لیکن اس جمعہ میں یہ مضمون تشنہ رہا تھا اور اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض حوالہ جات بھی پیش کرنے تھے اور بائیل یعنی New testament عہد نامہ جدید سے حضرت مسیح علیہ السلام کے وہ حوالے بھی پیش کرنے تھے جن کا اس آیت میں بیان کردہ مضمون کے ساتھ تعلق۔ہے۔