خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 381
خطبات طاہر جلد ۱۲ 381 خطبه جمعه ۴ ارمئی ۱۹۹۳ء کے سوا اس ملک کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے اور میں سمجھا تھا کہ اس کے خلاف بڑا سخت رد عمل اٹھے گا۔لیکن تمام سامعین نے تائید میں سر ہلایا کہ ہاں تم بات سچی کر گئے ہو۔اب تو معاملہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اب تو اگر ٹھیکے پر دیں بھی تو جماعت انتیس تمہیں سال سے کم کے ٹھیکے پر لینے کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن اس ٹھیکے میں ہم کچھ نہیں مانگیں گے۔ہم صرف تمہیں دیں گے، یہ توقع رکھیں گے کہ جو نیک کام تمہیں کہتے ہیں تم تسلیم کرتے چلے جانا، جو نیک کوشش تمہارے لئے کریں گے اس کی تائید کرنا، تمہارے لئے دعائیں کریں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ ملک کا مزاج اس بات کے لئے تیار نہیں ہے۔پس ایک ہی انقلاب ہے جو اس ملک کو بچا سکتا ہے اور وہ احمدیت کا حقیقی انقلاب ہے ٹھیکے کی باتیں چھوڑیں۔ہمیشہ کیلئے ان کو اپنالیں کیونکہ جو آپ کی جھولی میں آئے گا وہ خدا کی جھولی میں آجائے گا اور اس کی حفاظت کا اس سے بہتر اور کوئی انتظام نہیں ہوسکتا اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین