خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 215
خطبات طاہر جلد ۱۲ 215 خطبہ جمعہ ۱۹/ مارچ ۱۹۹۳ء جمعۃ الوداع کو جمعہ الاستقبال بنا دیں۔جمعہ سے پانچ وقت نمازوں کی حفاظت ہوتی ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۱۹ار مارچ ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إلى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) ( الجمع : ۱۰ سال) فرمایا:۔آج تمام دنیا میں جمعۃ الوداع منایا جا رہا ہے یا منایا جا چکا ہے۔کچھ ہیں جو اس وقت جمعہ ادا کر رہے ہوں گے، کچھ کر چکے ہوں گے، کچھ تیاری میں مصروف ہیں۔لیکن جہاں بھی جمعۃ الوداع کا فرض ادا کیا جا رہا ہے وہاں مسجدوں میں ایسی رونق ہے کہ اس سے پہلے سارا سال کبھی مسجدوں میں ایسی رونق نہیں دیکھی تھی۔اس تعلق میں ایک بات میں سال ہا سال سے جماعت کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔آج بھی اُسی سے خطبے کا آغاز کروں گا کہ جمعتہ الوداع کی حیثیت کیا ہے؟ کیوں اس ذوق و شوق سے لوگ اس جمعہ میں شامل ہوتے ہیں۔وداع کی دو قسم ہیں۔ایک تو وداع اُس محبوب کا کیا جاتا ہے جس سے مدت کے بعد