خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 210
خطبات طاہر جلد ۱۲ 210 خطبه جمعه ۱۲ / مارچ ۱۹۹۳ء کی نہیں کرتے تو مد بھی تجھ سے ہی مانگیں گے، مدد مانگنے کے لئے کسی غیر کے گھر تو نہیں جائیں گے۔اس لئے جب تیرے ہو گئے تو ہماری دعاؤں کوسن اور ہماری مدد کو آ۔یہ دعا اگر نماز پر قائم ہونے کے بعد انسان کو نصیب ہو تو ضرور سنی جاتی ہے اور کبھی مردود نہیں ہوئی اس لئے قبولیت دعا کی کنجی اس آیت کریمہ میں ہے اور مقام محمود کی چابی بھی یہی ہے دراصل۔پہلے مقام محمود کا ذکر ہوا اور مقام محمود پانے والے کا وجود ہمارے سامنے ایک عجیب نمونے کے طور پر ابھر الیکن اُس تک پہنچنے کی راہیں اتنی مشکل ہیں اور راستے کے مصائب اتنے زیادہ ہیں کہ انسان کی کمر صلى الله ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔کہاں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ان کے تصور کے قدم چھوتے بھی انسان ڈرتا ہے۔میں نا پاک کیسے وہاں تک پہنچ سکتا ہوں اور پھر آپ کے وسیلے سے خدا تک پہنچنا ایک اور دور کا ، بعید کا بار یک مضمون ، اُس مضمون کو سورۂ فاتح حل کر دیتی ہے۔ہمیں بتاتی ہے کہ حمد و ثنا پر غور کرنے کے بعد یہ دعا کیا کرو کہ ہمیں عبادت عطا فرمادے کیونکہ عبادت کے بغیر مقام محمود دل نہیں سکتا۔عبادت کے بغیر مقام محمود والا بھی نہیں مل سکتا۔یہ بات یادرکھیں کہ جن کو حضور ﷺ سے محبت ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ قیامت میں مرنے کے بعد محمد اللہ کے قریب اٹھائے جائیں اُن کو میں بتا دیتا ہوں کہ عبادت کے بغیر وہ مقام نہیں مل سکتا کیونکہ مقام محمود پانے والے نے عبادت کے رستے سے مقام محمود پایا ہے اور عبادت کا راستہ چھوڑ کر آپ اُس تک بھی نہیں پہنچ سکتے، بھول جائیں اس بات کو ، باقی ساری محبتیں فرضی اور بے معنی اور بے حقیقت ہیں۔اسلام ایک سائنٹیفک مذہب ہے، ایک حقیقت کا مذہب ہے۔ایسے قوانین کا مذہب ہے جن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔پس جس رستے سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے مقام محمود کو پایا ہے اور برتر مقام محمود آپ ﷺ کو ہمیشہ نصیب ہوتا چلا جائے گا اگر اُن تک پہنچنا ہے تو اُسی رستے پر چلنا ہو گا، اُنہی دروازوں سے چلنا ہو گا خواہ وہ تنگ محسوس ہوں اور جب آپ کوشش کر کے اُن دروازوں سے گزرنا شروع کریں گے تو دروازے کھلنا شروع ہو جائیں گے۔دروازوں کے کھلنے کا ایک یہ بھی مفہوم ہے کہ تنگ دروازے پھر بڑے کئے جاتے ہیں۔کشادگی نصیب ہوتی ہے انسان کو اور جو کام کرتے ہوئے پہلے وقت نصیب ہوتی تھی تنگی سے کیا کرتا تھا۔پھر وہ بشاشت سے اور کھلے دل کے ساتھ اُس کو کرتا ہے، اُس میں لذت محسوس کرنے لگتا ہے۔صلى الله