خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 149 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 149

خطبات طاہر جلد ۱۲ 149 خطبه جمعه ۱۹ار فروری ۱۹۹۳ء رابطہ کٹا ہوا تھا اور اب جب یہ رابطہ قائم ہو رہا ہے تو حیرت انگیز پاک تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں میں نے گزشتہ خطبہ میں ذکر کیا تھا کہ انشاء اللہ بعض پرانے صحیفوں میں یہ جو مضمون بیان ہوا ہے کہ آئندہ زمانے میں یہ ہونے والا ہے اس کا ذکر کروں گا۔کسی دوست نے کہا کہ صحیفوں سے مراد تو الہی صحیفے ہوتے ہیں یہ بات درست نہیں۔صحیفوں میں کتب اور رسائل بھی شامل ہیں اور الہی صحیفوں کو آسمانی صحیفے کہا جاتا ہے۔چنانچہ میں نے بعض مستند لغت کی کتابیں دیکھی ہیں ان سے میری وہ بات درست نکلی ہے تو صحیفوں سے مراد یہ نہیں تھی کہ پرانی ایسی کتب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور کتاب نازل ہوئی ہوں ان کے حوالے دوں گا۔میرے نزدیک مسلمان بزرگوں نے جو باتیں لکھیں جن کی پیشگوئیوں دراصل بعض الہی بشارتوں پر مبنی ہیں تو چونکہ ان میں آسمانی صحیفوں کا ایسا بھی رنگ پایا جاتا ہے اور بعض احادیث پر مبنی ہیں جو یقیناً آسمانی صحیفوں کا درجہ رکھتی ہیں۔اس لئے میں نے وہ ذکر کیا تھا۔چند پیشگوئیاں میں آپ کے سامنے رکھ کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اقتباس پیش کروں گا۔ایک مولانا شاہ رفیع الدین صاحب ابن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی ایک کتاب ہے ” قیامت نامہ اس کے صفحہ چار پر جو مطبع مجتبائی دہلی سے شائع ہوئی ہے۔صفحہ چار پر یہ درج ہے کہ:۔ود روق مت بید جت آوازی ازلا شور به مایس عبه مارت ه ناخلفية المله السهدی فاسعوالہ واطیعو وایس آواز خاص و عام آں مکان همه بشنوند ترجمہ اس کا یہ ہے کہ بیعت کے وقت آسمان سے ان الفاظ میں آواز آئے گی کہ یہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہے اس کی بات غور سے سنو اور اس کی اطاعت کرو اور یہ آواز اس جگہ تمام خاص و عام سنیں گے۔پھر مہدی موعود جلد سینز دہم بحارالانوار کے صفحہ ۱۱۸ پرجو علامہ مجلسی کی تصنیف ہے جس کا ترجمہ علی دوانی نے کیا ہے اور دارالکتب الاسلامیہ تہران ایران سے شائع ہوئی ہے اس میں لکھا۔حضرت صادق امام جعفر صادق کے الفاظ ہیں یہ : ان قائمنا اذا قام مدالله فى اسماعهم وابصارهم حتى يكون بينهم و من القائمه بريريكلمهم فيسمعون وينظرون اليه وهو في مكانه ہے۔