خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 137 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 137

خطبات طاہر جلد ۱۲ 137 خطبه جمعه ۱۹ار فروری ۱۹۹۳ء امام مہدی کے نام پر منادی کرنے والا جب منادی کر۔گا تو ان کے درمیان کوئی قاصد نہ ہوگا۔MTA پاکستان کے احمدیوں کے صبر کا پھل ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۱۹ار فروری ۱۹۹۳ء بمقام مسجد فضل لنڈن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔گزشتہ دو خطبات سے اس تجارت کا ذکر چل رہا ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم اللہ اور رسول پر ایمان لاؤ اور خدا کی راہ میں اپنے اموال بھی پیش کرو اور جانیں بھی تو اللہ تعالیٰ تمہیں عذاب الیم سے نجات کی خوشخبری دیتا ہے اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سی خوشخبریاں ہیں۔اس ضمن میں مالی قربانی کا ذکر تو میں پہلے کر چکا ہوں اب میں نہایت اختصار کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کو انفس کی قربانی کا بھی بہت موقع میسر آیا ہے۔انفس کی قربانی میں سے ایک تو وہ قربانی ہے جو پاکستان میں ایک لمبے عرصے سے مسلسل خدا کے حضور پیش کی جارہی ہے۔اس میں شہادتیں بھی شامل ہیں اور صالحیت کے اعلیٰ نمونے بھی داخل ہیں اور بہت ہی لمبی کہانی ہے اس لئے اس کو میں یہاں چھیڑ نا نہیں چاہتا۔میں صرف یہ مختصر ابتانا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کی ہمدردی میں جماعت مالی قربانی کر رہی ہے ان کے لئے انفس کی قربانی اور محنت اور جہاد میں بھی مصروف ہے۔چنانچہ ہندوستان میں جو حال ہی میں مسلمانوں کے خلاف