خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 809
خطبات طاہر جلد ۱۱ 809 خطبه جمعه ۱۳/ نومبر ۱۹۹۲ء محدود کر لیا۔پس آنکھ کی خیانت کا بہت وسیع انسانی برائیوں سے تعلق ہے اس مضمون پر آپ جتنا غور کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ کو امانت کا عرفان ہو گا اور خیانت کے مضمون سے آپ خبر دار ہوتے چلے جائیں گے۔آگے اسی مضمون کی بہت سی مثالیں ہیں جو مثلا قرآن کریم میں خود بیان فرمائیں ہیں۔میں ان مثالوں کا ذکر کرتا ہوں ایک بڑی اہم مثال ہے ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ خدا تعالیٰ مثال کے طور پر یعنی ایک عبرت ناک مثال کے طور پر کافروں کے سامنے ، وہ لوگ جو کافر ہوئے ان کے سامنے ، دو عورتوں کو پیش کرتا ہے ایک نوح کی بیوی اور ایک لوط کی بیوی یہ قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا کمال ہے کہ ایک دوسرے موقع پر مومنوں کے لئے بھی دو عورتوں کی مثال پیش فرمائی۔ایک حضرت مریم کی اور ایک آسیہ فرعون کے گھر کی عورت کا ذکر فر مایا اور یہاں کافروں کے لئے دو عورتوں کی مثال پیش فرمائی اور وہ دو عورتیں ہیں حضرت نوح کی بیوی اور حضرت لوط کی بیوی فرمایا كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صالِحَيْنِ وہ دونوں ہمارے ایسے بندوں کے گھروں میں تھیں ان کے وقت میں آئیں تھیں جو صالح تھے ، پاکباز تھے اور نیک تھے اور امانتوں کا حق ادا کرنے والے تھے۔فَخَانَتَهُمَا انہوں نے ان کا حق ادا نہیں کیا اور ان کے حقوق میں خیانت کی فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا کہ اللہ کے مقابل پر کوئی چیز ان کے کام نہ آسکی۔وَقِیلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدُّخِلِينَ (الحريم : ۱۱) اور قیامت کے دن ان کے متعلق یہ فیصلہ ہوگا کہ انہیں کہا جائے گا کہ جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ تم دونوں ہی جہنم میں داخل ہو جاؤ۔اب دیکھ لیجئے اس آیت کا مضمون کتنا گہرا تعلق اس آیت کریمہ سے ہے جس سے میں نے خطبے کا آغاز کیا۔وہاں بھی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خائن کو قیامت کے دن کوئی پناہ نہیں ہوگی، کوئی دوستی کام نہیں آئے گی کسی کی شفاعت قبول نہیں کی جائے گی۔زیادہ سے زیادہ انسان یہ سوچ سکتا تھا کہ انبیاء سے خدا کا اتنا گہرا تعلق ہوتا ہے وہ تو جھوٹے شفیع نہیں ہیں خیانت کرنے والوں کے حق میں ان کی شفاعت مان لی جائے گی لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ وہ ایسے امین ہوتے ہیں خدا کے نبی کہ خائن کی شفاعت کرتے ہی نہیں۔اس لئے عملاً بات وہی رہتی ہے کہ ان کو کوئی شفیع نصیب نہیں ہو سکتا جس کی بات خدا مانے۔پس اگر انبیاء کی بیویوں کے متعلق خدا تعالیٰ