خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 796
خطبات طاہر جلد 796 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے (در مشین : صفحه ۸۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام تو پڑھ کے دیکھیں کہ وہ کیسا عاشق صادق ہے۔عربی ،اردو، فارسی میں جو حضرت محمد مصطفی اللہ کی محبت میں آپ کا کلام ہے اس کی نظیر سارے عالم اسلام میں آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی۔تو ہوش کریں دیکھیں تو سہی کہ کس کے اوپر آپ کفر کے فتوے لگاتے ہیں۔آپ کا دعویٰ صرف یہ ہے کہ آپ وہ مہدی ہیں جن کے آنے کی خوشخبری محمد رسول اللہ نے دی اور جن کے حق میں آسمان سے چاند سورج نے گواہی دی۔آپ کا دعوی یہ ہے کہ آپ وہ مسیح موعود ہیں جنہوں نے آنحضرت ﷺ کی غلامی میں عیسائیت کے خلاف ایک عالمگیر جہاد کی بنیاد ڈالی تھی اور مہم شروع کرنی تھی۔جہاں تک نبوت کا تعلق ہے جماعت احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے کہ مہدی اور مسیح کا مقام غلامی نبوت کا یعنی مطبع نبوت کا ہے جس کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے۔وہ حقیقی نبوت جو آزاد ہو، جو کسی دوسرے نبی کی غلام نہ ہو ، وہ حقیقی نبوت جو صاحب شریعت ہو اس کا نہ کبھی حضرت مسیح موعود نے دعویٰ فرمایا نہ کبھی ایسا ادعا کیا بلکہ ایسے شخص پر لعنت ڈالی اور فرمایا کہ اس کا اسلام سے کوئی بھی تعلق نہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ تو مسیحیت اور مہدویت کا ہے اور ہم عقلاً اور نقل) ثابت کرتے ہیں کہ مسیح موعود جو امت محمدیہ میں پیدا ہونا ہے اور مہدی موعود جس نے امت محمد یہ میں ظاہر ہونا ہے یہ آنحضرت ﷺ کے تابع نبی ہیں آزاد اور حقیقی نبی ان معنوں میں کہ گویا وہ کسی دوسرے نبی کی غلامی سے آزاد ہوں اور اپنی ذات میں فی ذاتہ نبوت کے کمالات حاصل کر چکے ہوں۔ایسا نبی نہ آسکتا ہے نہ کبھی کسی نے دعویٰ کیا ہے اور امتی نبوت کے متعلق قرآن کریم گواہ کھڑا ہے۔اس آیت کو جب تک تم نوچ کر قرآن سے باہر نہ نکال دو تمہارا کوئی حق نہیں ہے کسی پہلو سے بھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کسی قسم کا حملہ کرو اور یہ الزام لگاؤ کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ ایسی نبوت کا دعویٰ کیا ہے جس کو قرآن رڈ کرتا ہے۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَيْكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيْنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَبِكَ رَفِيقَالُ ( النِّسَاءِ:۷۰) کیسا کھلا کھلا اعلان عام ہے۔آیت خاتم النبین برحق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ