خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 794 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 794

خطبات طاہر جلدا 794 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء ہاتھ ڈال بیٹھے اور اس کے باوجود تمہارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ہندوستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر تمہیں کوئی توجہ نہیں ہے۔جہاد کرنا ہے تو پھر ان ممالک میں جہاد کرو جہاں مسلمانوں پر ظلم و ستم توڑے جارہے ہیں اور وہاں مولویوں کو سب سے آگے بھیجنا چاہئے کیونکہ کہتے ہیں کہ ہمیں شوقِ شہادت سب سے زیادہ ہے۔یہ جو کنٹرول زمین تھی کشمیر کی اس سے بیچاروں کو روکا کیوں گیا ؟ مولویوں کو چاہئے تھا کہ کھیپ کی کھیپ وہاں بھجوا دیتے تا کہ ایک دفعہ یہ شوق شہادت تو پورا کرتے لیکن سے پیچھے رہتے ہیں۔جہاں واقعہ موت کا خطرہ سامنے دکھائی دے وہاں یوں لگتا ہے ان کو کوئی سانپ سونگھ گیا ہے اور جہاں کوئی کمزور، نہتے بے بس لوگوں پر ظلم کا معاملہ ہو وہاں شیروں کی طرح دندناتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔مجھے ۱۹۷۴ء کے دوران کی باتیں یاد ہیں۔ایک گوجرانوالہ کے ایک گاؤں پر کچھ مولوی بہت بڑا جلوس لے کر حملہ آور ہوئے اور قریب تھا کہ وہ سارے بیچارے معصوم کمز ور احمدی گاؤں تل پڑتے کسی نے اطلاع دی کہ وہ بھی آگے سے تیار بیٹھے ہیں۔آگے بڑھنا ہے تو ہوش سے آگے جانا کیونکہ وہ ہیں تھوڑے لیکن مرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ایک کے مرنے میں دس مار کے مریں گے۔اس خبر پر سارا جلوس مبہوت ہو گیا اور آپس میں باتیں شروع ہوئیں کہ کون آگے بڑھے تو کسی نے مولویوں کو پکڑا کہ آپ آگے چلیں کیونکہ آپ ہی ہمیں شوق شہادت دلا کر یہاں تک لائے ہیں تو مولویوں کے لئے پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا۔کسی نے کہا ہمیں بندوق نہیں چلانی آتی کسی نے کہا مجھ میں یہ کمزوری پیدا ہو گئی ہے اور جب انہوں نے مولویوں کا یہ رویہ دیکھا تو جلوس والوں نے کہا کہ آپ کا یہ حال ہے تو ہماری جانیں کیوں ضائع کرواتے ہیں ہم بھی واپس چلتے ہیں۔چنانچہ گاؤں کے دروازے سے یہ سارا جلوس واپس پلٹ گیا۔تو حکومتوں کو چاہئے کہ اگر مولویوں کی صداقت آزمانی ہے تو آزمائشوں کی بھٹی میں سب سے آگے جھونکیں۔جہاں جہاں مظالم ہورہے ہیں مسلمانوں پر وہاں ان کو دھکیلا جائے۔میں نے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ بوسنیا کی زمین واقعۂ شہادت کے لئے بلا رہی ہے اور میں نے اعلان کیا تھا کہ جن ممالک میں مسلمان حکومتیں ہیں وہ صاحب اختیار ہیں۔وہاں جہاد ہو سکتا ہے جو غیر مسلم ممالک میں غیر مسلم حکومتوں میں رہتے ہیں ان کے لئے جہاد کی صورت نہیں ہے لیکن ترکی میں جہاد ہو سکتا ہے پاکستان