خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 787 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 787

خطبات طاہر جلدا 787 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء بھی نہیں ہے جس نے اُف کی ہو یا شکایت کی ہو کہ میرے ساتھ یہ ہو گیا۔اس لئے انہوں نے یقین دلایا ہے کہ آپ مطمئن رہیں ساری دنیا کی جماعتوں کو بے شک یہ اطلاع ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش میں پیٹھ دکھانے والا کوئی احمدی نہیں ہے اگر کوئی واقعہ مزید ہوا تو ہر احمدی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ قربانیوں کے لئے اکٹھا ایک جان کی طرح اپنے آپ کو پیش کرے گا۔یہ وہ حالات ہیں مختصر جو بالا رادہ شرارت کے طور پر سازش کے نتیجہ میں وہاں پیدا کئے گئے اور پیدا کئے جارہے ہیں اور آج کی اطلاع یہ ہے کہ علماء کی طرف سے جیسا کہ پہلے بھی ہوا کرتا تھا ایک جلوس پہلے 4۔بخشی بازارڈھا کہ میں جہاں جماعت کا ہیڈ کوارٹر ہے اس کی طرف پہنچا۔وہاں پہ عمارت تو کوئی باقی بچی نہیں تھی جس کو مزید جلایا جاتا لیکن اردگرد کے بہت سے مخلصین وہاں پہنچے ہوئے تھے۔اس عہد کے ساتھ کہ اگر اب کچھ ہوا تو ہم ہر قسم کی قربانی پیش کریں گے اس لئے اندر تو وہ نہیں گئے لیکن شدید گند بکتے ہوئے گالیاں دیتے ہوئے غیر مسلم قرار دیئے جانے کے مطالبوں کا اعلان کرتے ہوئے وہ آگے بڑھے اور اسمبلی کی طرف گئے اور اسمبلی میں با قاعدہ یہ مطالبہ پیش کیا گیا اور سپیکر نے اس کو قبول کیا بلکہ ایک اطلاع کے مطابق یہ پہلے ہی پیش کیا جاچکا تھا اور ڈپٹی سپیکر نے سپیکر کی نمائندگی میں اس کو قبول کر لیا تھا۔اب یہ عوامی کاروائی کے طور پر غالباً دوبارہ پیش کیا گیا ہے کہ احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دو۔جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے الہی جماعت ہے اور آج تک جتنے بھی ابتلاء جماعت پر آئے ہیں یہ قطعی حقیقت ہے تکلیفیں پہنچی ہیں جذباتی عزتوں کی ، اموال کی ، انفس کی ہر طرح کی قربانیاں جماعت نے پیش کی ہیں لیکن جماعت کا قدم پیچھے نہیں ہٹا۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوا ہے کہ چند سوکھے ہوئے پتے جھڑے ہیں لیکن ان سے زیادہ شاداب اور سرسبز اور نشو ونما پانے والے پتے ایسے ظاہر ہوئے جو بار و ر بھی بنے ، آگے انہوں نے پھر پھل پیدا کئے۔جماعت کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہ وہ جماعت نہیں ہے کہ جسے چکی میں پیسا جائے تو چھوٹی ہو کر نکلے۔یہ وہ جماعت ہے جو تمام الہی جماعتوں کی طرح چکی سے پس کر نہیں نکلتی بلکہ بڑی ہو کر اور مزید طاقور ہوکر باہر آتی ہے اس لئے اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہاں آئندہ کیا ہو گا۔چنانچہ اس سلسلے میں کچھ مشورے وہاں کی حکومت اور وہاں کی عوام اور سیاستدانوں کو دینا چاہتا ہوں لیکن جو بھی ہو گا میں جماعت احمد یہ عالمگیر کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کو دنیا کی کوئی طاقت ذلیل اور رسوا اور چھوٹا نہیں کر سکتی۔پہلے سے بہت بڑی ہوکر نکلے