خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 783
خطبات طاہر جلد 783 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۹۲ء بنگلہ دیش میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی سازش پاکستان کے حالات کا ذکر اور بنگلہ دیش کے حکمرانوں کو نصائح ( خطبه جمعه فرموده ۶ نومبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت کی۔قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا الله وَرَسُولَهُ لَا يَلتَكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ پھر فرمایا:۔رحِيم (الحجرات : ۱۵) ۱۹۷۴ء میں پاکستان میں جو خونی ڈرامہ کھیلا گیا اور بہت ہی گھناؤنی سازش کے نتیجہ میں بالآخر پاکستان کی بدنصیب اسمبلی نے ایک ایسا فیصلہ کیا جو جمہوریت کی تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے اور جس نے پاکستان سے ہمیشہ کے لئے پاکستانی سیاست کی جڑیں اکھیڑ دیں اور سیاست کو ہمیشہ کیلئے ملاں کا غلام بنا دیا ویسی ہی سازشیں ان دنوں بنگلہ دیش میں پل رہی ہیں اور وہی کردار ہیں اُس ڈرامے کے ، وہی اُس ڈرامے کی فکریں اور سوچیں کرنے والے لوگ ہیں اور اُسی قسم کے ہتھیار دوبارہ استعمال کئے جارہے ہیں ، بالکل صاف وہی ہاتھ دکھائی دیتے ہیں۔وہی طرز فکر ہے ، وہی سازشیں اور ویسی ہی ظالمانہ کارروائیاں آج کل بنگلہ دیش میں جاری ہیں۔ان کا آغاز دراصل چند سال پہلے ہوا تھا یعنی جب جنرل ارشاد برسر اقتدار تھے۔ان دنوں