خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 73
خطبات طاہر جلد ۱۱ الله 73 خطبہ جمعہ ۳۱ /جنوری ۱۹۹۲ء جمعہ میرا بیٹا ہے ( یعنی امام مہدی جس کا نام جمعہ ہے وہ میرا بیٹا ہے ) اور اسی کی طرف اہل حق اور صادق لوگ جمع ہوں گے۔۔۔۔وہ تمام دینوں کو ایک دین پر جمع کرے گا اور اللہ تعالیٰ اس پر اتمام نعمت کرے گا اور حق کو اس کے ذریعے ظاہر و ثابت اور باطل کو محو کرے گا اور وہ مہدی ہے۔“ النجم الثاقب جلد نمبر ا مؤلفہ مولانا ابوالحسنات محمد عبدالغفور ۱۳۰۸هجری) آج کا دن احمدیت کی تاریخ میں ایک بہت ہی مبارک دن ہے۔یہ جمعہ جماعت کی دوسری صدی کے آغاز میں ایک بہت ہی عظیم سنگ میل نصب کر رہا ہے اور جماعت کو جمع ہونے کے ایک نئے دور میں داخل کر رہا ہے۔جماعت احمدیہ ہی ہے جس کے ذریعہ سب سے پہلے خطبات کے نظام کو مواصلاتی رابطوں کے ذریعے صوتی لحاظ سے نہ صرف ایک بر اعظم میں بلکہ دنیا کے بہت سے بڑ اعظموں میں دور دراز کے ممالک تک پہنچانے کی توفیق ملی۔یہ بھی جمع کا ایک نیا رنگ تھا اور چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آئندہ دور میں بنی نوع انسان کو حضرت محمد رسول اللہ علیہ کے جھنڈے تلے جمع کرنا مقدر تھا اس لئے یہ ظاہری علامتیں بھی جماعت احمدیہ کے ہی حق میں پوری ہو رہی ہیں اور کسی جماعت کو بھی یہ توفیق نہیں ملی حالانکہ جماعت احمد یہ ایک غریب اور چھوٹی سی جماعت ہے اور اس کے مد مقابل جو دشمن ہیں وہ دنیا کے لحاظ سے اتنے طاقتور ہیں کہ بڑی بڑی حکومتوں کے مالک ہیں اور اتنے ارب ہا ارب روپے کے مالک ہیں کہ عام آدمی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔پس اس پہلو سے آج کا جمعہ جماعت احمدیہ کی صداقت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے اظہار کے لئے ایک بہت عظیم نشان بن کر ظاہر ہوا ہے۔صوتی لحاظ سے ہی نہیں آج تصویری لحاظ سے بھی بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عاجز غلام اور خلیفہ اسیح کو یہ توفیق ملی ہے کہ ایسا خطبہ دے رہا ہے اور ایسا جمعہ پڑھا رہا ہے جو ایک بہت ہی طاقتور براعظم کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک صوتی لحاظ سے بھی پہنچ رہا ہے اور تصویری لحاظ سے بھی پہنچ رہا ہے یعنی ٹیلی ویژن کے ذریعے روس کے انتہائی مشرق یعنی ولاڈی واسکٹ سے لے کر یورپ کے انتہائی مغربی علاقوں تک یعنی غالبا اس میں آئرلینڈ کا مغربی کنارہ ہوگا یا Britain کا مجھے اس وقت پوری طرح ذہن میں نہیں لیکن جو بھی یورپ کے جزائر ہیں ان میں بھی جو انتہائی مغرب کی طرف ہے ان سب میں یہ خطبہ ٹیلی ویژن کے ذریعے دیکھا اور سُنا جاسکتا ہے اور اسی طرح ناروے