خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 769
خطبات طاہر جلدا 769 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء اور لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِم کا اطلاق اپنے تمام کمال کے ساتھ مسیح موعود کے زمانے میں پورا ہوگا پس اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ آغاز اسی وقت کے آغاز ہیں اور ہم تو پھل کھانے والے ہیں لیکن خدا کا بڑا احسان ہے کہ اُس نے ہمیں پھل کھانے کی بھی توفیق عطا فرمائی اور اس مقدس درخت کی آبیاری کی بھی توفیق عطا فرمائی۔پس جب تک جماعت احمدیہ اسی احترام کے جذبے کے ساتھ اسی خلوص کے ساتھ اسلام کی خدمت پر کمر بستہ رہے گی انشاء اللہ تعالیٰ ساری دنیا میں اسلام کے پھیلانے اور غالب کرنے کے سہرا جماعت احمد یہ ہی کے سر رہے گا اور کوئی نہیں جو ہمارے سر سے یہ سہرا چھین سکے۔یہ سہرا حضرت محمد مصطفی امیہ کے ہاتھوں نے ہمارے سروں پر رکھا ہے، یہ سہرا مسیح موعود کے سر پر باندھا گیا اور آپ کی ہی برکت سے آج یہ احمدیوں کے سر پر ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ اس تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے جماعت احمد یہ ہمیشہ انشاء اللہ اس قربانیوں میں بیش و پیش آگے بڑھتی رہے گی۔یا درکھیں کہ قربانیوں کے نتیجے میں جماعت کے اموال میں کمی نہیں آتی ، افراد کے اموال میں کمی نہیں آتی ، خاندانوں کے اموال میں کمی نہیں آتی بلکہ غیر معمولی برکتیں ملتی ہیں۔صرف وقتی طور پر ایک خوف ہوتا ہے کہ یہ روپیہ میں نے فلاں کام کے لئے رکھا ہے، فلاں چیز کے لئے ہے یہ اگر میں نے دے دیا تو میرا کیا بنے گا۔لیکن حواس خوف کو خرچ کر دیتے ہیں، ایک طرف رکھ دیتے ہیں اور خدا پر توکل کر کے خدا کی راہ میں قربانیاں کرتے ہیں۔اُن کے ساتھ اللہ تعالیٰ ویسے ہی سلوک فرماتا ہے جیسے ایک زمیندار اپنے کھانے کے دانے بچائے ہوئے رکھے ہوں وہ مٹی میں رول دیتا ہے۔خدا کی رحمت پر امید رکھتے ہوئے کہ خدا ضرور ان دانوں میں برکت دے گا اور پھر وہ برکت دیتا ہے۔روحانی طور پر قربانی کرنے والوں کے لئے ان برکتوں سے زیادہ برکتیں مقدر ہیں جود نیاوی نظام میں رحمت سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے ہیں۔زیادہ سے زیادہ دنیاوی نظام رحمت سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ ایک دانہ سات سو دانوں تک ترقی کر جائے گا یعنی برکت پا جائے گا اور اگر ایک دانہ سات سو دانے بن جائیں تو اتنی بڑی پیداوار ہے کہ زمیندار اب تک اُس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔آج تک جو سائنس نے ترقی کی ہے اُس کے پیش نظر گندم کی پیداوار جو میرے علم میں ہے زیادہ سے زیادہ 80، 90، 100 من تک پہنچ جاتی ہے ایک من بیج اگر کھیت میں