خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 765
خطبات طاہر جلد ۱۱ 765 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء تحریک جدید کے ۵۹ ویں سال کا اعلان اپنی مالی وسعت کے مطابق قربانی کریں۔( خطبه جمعه فرموده ۳۰ اکتو بر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تحریک جدید کو جاری ہوئے 58 سال گزر چکے ہیں اور 59 سال میں اب ہم داخل ہو رہے ہیں۔اس لحاظ سے دفتر اول کے 58 سال پورے ہوئے ہیں کیونکہ تحریک جدید کے آغاز پر جو مالی تحریک کی گئی تھی اُس میں شامل ہونے والوں کو دفتر اول کے شامل ہونے والوں کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔کچھ عرصے کے بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دوسرے دفتر کا آغاز فرمایا یعنی دس سال کے بعد ، دوسرے دفتر کا نام دفتر دوم رکھا گیا۔اُس کو بھی اب 48 سال گزر چکے ہیں۔دفتر سوم کا آغاز حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اُس کو 27 سال پورے ہوئے۔پھر میں نے انگلستان میں دفتر چہارم کا آغاز کیا اور اسے 7 سال پورے ہوئے ہیں اور ہم اب آٹھویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔دفاتر سے مراد یہ ہے کہ ایک نسل جو چندوں میں شامل ہوتی ہے اُس کے کچھ عرصے کے بعد نئے بچے بھی جوان ہو جاتے ہیں ، کمانے لگ جاتے ہیں اور نئے احمدیت میں داخل ہونے والے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانی کے رنگ سیکھ لیتے ہیں۔تو نئی نسل گویا کہ چندہ دینے والوں کی ایسی پیدا ہو جاتی ہے جنہیں خصوصیت کے ساتھ اپیل کرنا ضروری ہوتا ہے اور تجربہ یہی ہے کہ ہر دفتر کے