خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 764
خطبات طاہر جلد ۱۱ 764 خطبه جمعه ۲۳ /اکتوبر ۱۹۹۲ء ہے وہ آپ کی ساری زندگی پر حاوی ہو گا۔اور دنیا کی بہترین قوم تو آپ ہی ہیں اور ہمیشہ دنیا کی بہترین قوم رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا۔انشاء اللہ آج شام کو میں قافلے سمیت واپسی کے سفر پر روانہ ہوں گا۔ساری جماعت سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہر حال میں شامل رہے اور اللہ کی حفاظت اور ہم سب دوست خدا کی نظر میں رہتے ہوئے واپس گھروں کو لوٹیں اور سب احمدی مسافر جو جلسے سے واپس جائیں گے ان کے حق میں بھی دعا کریں اللہ ان کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے۔جماعت احمدیہ کینیڈا کو میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ کہتا ہوں۔اب اس کے بعد ملاقات کا موقع نہیں مل سکے گا اور تمام دنیا سے جو تہنیت کے پیغام آ رہے ہیں۔فیکسز کی شکل میں بھی اور ٹیلیفون وغیرہ بھی وہ سارے جماعت احمدیہ کینیڈا کو محبت بھر اسلام پہنچاتے ہیں اور آپ کو جو خدا تعالیٰ نے سعادت بخشی ہے اس میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔امید ہے آپ ان نیکیوں کو نسلاً بعد نسل قائم رکھیں گے۔