خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 743
خطبات طاہر جلد ۱۱ 743 خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۹۲ء آداب مسجد کی اہمیت اور ان کا عرفان آداب مسجد میں اعلیٰ درجہ کے آداب معاشرت پائے جاتے ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۳/اکتوبر۱۹۹۲ء بمقام بیت الاسلام ٹورانٹو کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَأَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا (الجن : ٢٠) پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کینیڈا کو بہت وسیع اور خوبصورت سادہ مگر دلکش مسجد بنانے کی توفیق بخشی ہے اس ضمن میں میں سمجھتا ہوں کہ مساجد کے آداب سے متعلق بھی خصوصیت سے مغرب میں بسنے والوں کو توجہ دلانی ضروری ہے کیونکہ بہت سے بچے جو یہاں مغربی ماحول میں پیدا ہوئے ہیں انہیں ان اقدار کا فلسفہ معلوم نہیں جو اسلامی آداب کو بناتے ہیں اور اس کی حدود قائم کرتے ہیں اس لئے بعض بچے اپنے والدین سے سوال کرتے ہیں کہ اس کی کیا ضرورت ہے اس کی کیا ضرورت ہے اور بسا اوقات والدین انہیں سمجھا نہیں سکتے ایسے کئی سوال میرے سامنے یورپ میں مختلف جگہ پیش ہوتے رہتے ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ مسجد کے حقوق اور اس کے آداب سے متعلق اور عموما نماز کے آداب سے متعلق میں کچھ ضروری باتیں آپ کے سامنے رکھوں۔ابھی یہاں آنے سے پہلے کراچی کے ایک دوست کا خط ملا جس میں انہوں نے شکایت کی کہ عام طور ننگے سر مسجد میں جانے کا رواج راہ پا گیا ہے اور نئی نسل کے بچے عام طور پر اس امر سے بے