خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 742
خطبات طاہر جلدا 742 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء آج تک اکٹھے نہیں ہو سکے۔چودہ سو سال ہو گئے ہیں جب سے بکھرنے شروع ہوئے ہیں بکھرتے ہی چلے گئے ہیں۔اگر کوئی آج خدائے واحد کے نام پر اکٹھا ہے تو جماعت احمد یہ اکٹھی ہے۔اس کے علاوہ سب نکھرتے اور بکھرتے چلے جارہے ہیں۔آنحضرت ﷺ کی ناموس اور خدا کی عظمت کے حوالے دے کر یہ کہتے ہیں کہ اکٹھے ہو جائیں۔جیسا کہ 1953ء میں اکٹھے ہوئے تھے۔1953ء میں اکٹھے ہوئے تھے پھر بکھرنے کے لئے اور پھر بکھرنے کے لئے بکھرتے چلے جانے کے لئے۔کیا یہ اکٹھے ہونے کا تمہارا تصور ہے؟ کہتے ہیں ورنہ ہمیں اندیشہ ہے کہ تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں اور کہتے ہیں اقبال مرحوم کی زبان میں ہم کہہ سکتے ہیں۔تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں۔“ کتنی سچی بات تمہارے منہ سے نکل گئی ہے۔وہ جماعت جس کی آبادیوں کے مشورے آسمانوں پر ہور ہے ہیں انہیں تم کبھی برباد نہیں کر سکو گے اور وہ جماعتیں جن کی بربادیوں کے مشورے آسمان پر ہورہے ہیں تم اُنہیں کبھی آباد نہیں کر سکو گے۔آسمان ہی کے مشورے ہیں جو زمین کی تقدیریں اور تدبیریں بنائے جاتے ہیں اور خدائے واحد و یگانہ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ آج دوبارہ محمد مصطفی علیہ کا یہ غلام جو جماعت احمدیہ کے ممبران ہیں، جماعت احمدیہ سے وابستہ ہیں انہیں یہ توفیق ملے گی کہ از سر نو محمدمصطفی ﷺ کے دین کو زمین کے کناروں تک پہنچائیں گے۔خدائے واحد و یگانہ کے گیت گاتے ہوئے نئی سے نئی اور بڑی سے بڑی مساجد تعمیر کرتے چلے جائیں گے اور ہر <mark>مسجد</mark> کو اپنے تقویٰ سے بھرتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)