خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 732
خطبات طاہر جلدا 732 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء وَالْيَوْمِ الْآخِرِ جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی دوسرے سے نہیں ڈرتے۔فَعَسَى أُولَيْكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ۔پس بعید نہیں کہ یہی وہ لوگ ہوں جو خدا کے حضور مُهْتَدِین میں شمار کئے جائیں۔پس جماعت احمدیہ کینیڈا اپر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ آپ نے یہ جو مسجد بنائی ہے اسے سجانا ابھی باقی ہے۔اس کی ظاہری ٹیپ ٹاپ اور رنگ وصورت اور شکل جو بنادی گئی ہے بہت دیدہ زیب ہے اس میں شک نہیں لیکن قرآن کہتا ہے کہ ابھی تمہیں اپنی زمینیں لے کر اس مسجد میں حاضر ہونا ہوگا تبھی یہ مسجد خوبصورت مسجد بنے گی۔پس جماعت احمد یہ کینیڈا کو عبادات کی طرف توجہ کرنی ضروری ہے۔یہ وہ ملک ہے جو چاروں طرف سے ایسے اثرات میں گھرا ہوا ہے یعنی مغربی تہذیب کے اثرات اسے چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں جو عبادت سے روگردانی پر آمادہ کرتے ہیں، جو خدا کے سوا دل جھوٹے بتوں کی طرف پھیرنے والے اثرات ہیں۔پس جماعت احمدیہ کینیڈا کے لئے ابھی وہ منازل باقی ہیں جنہیں سر کرنے کے بعد حقیقت میں یہ مسجد پایہ تحمیل کو پہنچے گی ، ابھی آغاز ہے۔پس میں آپ کو خصوصیت کے ساتھ عبادت کے قیام کی طرف توجہ دلا نا چاہتا ہوں اور آپ کی وساطت سے یعنی آپ کو مخاطب کرتے ہوئے تمام دنیا کی جماعتوں کو بھی بیک وقت مخاطب کرتے ہوئے سمجھاتا ہوں کہ مسجدیں بنا ئیں اور خوب بنا ئیں۔خوبصورت بناسکیں تو بہت بہتر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مساجد کو اپنے تقویٰ سے زینت بخشیں اور عبادات کے ذریعے سجائیں تب مساجد بنانے کا حق ادا ہو گا اس کے بغیر نہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی غلامی کا دعوئی اور آپ کی محبت کا دعویٰ کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ عبادت کے مضمون پر آپ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور آنحضور ﷺ نے جس شان سے عبادت کو زندہ کیا اور اپنی راتوں کو جگایا اُسی شان سے اپنی عبادات کو زندہ کرنے اور راتوں کو جگانے کی کوشش کریں۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا۔اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور پانچوں وقت کی نماز پڑھو۔ایک مہینے کے روزے رکھو اپنے اموال کی زکوۃ دو اور جب میں کوئی حکم دوں تو اس کی اطاعت