خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 67
خطبات طاہر جلد ۱۱ 67 خطبه جمعه ۲۴ جنوری ۱۹۹۲ء بھی ، اوڑھنے کے بھی محتاج ہیں۔ان کی ساری ضرورتیں خدا پر چھوڑ دی گئی ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ تمہیں فرماتا ہے کہ تم ان کی ضرورتیں پوری کرو خدا تمہاری ضرورتیں پوری کرے گا اور تمہاری ضرورتیں پوری کرنے میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو بھی انہی معنوں میں اصحاب الصفہ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔وہ جس رنگ میں بھی ہوں جہاں بھی ہوں خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو ان کی خدمت کی توفیق بخشے اور ان کا فیض خدا تعالیٰ کے فضلوں کی صورت میں ساری دنیا کی جماعت پر نازل ہوتار ہے۔آمین۔