خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 613 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 613

خطبات طاہر جلد ۱۱ 613 خطبه جمعه ۲۸ اگست ۱۹۹۲ء پس یہ وہ ایک ایسا مخلص تھا جس کے متعلق میں یہ اعلان کر سکتا ہوں کہ واقعہ وفادار تھا اور وفاداروں میں جان دی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے۔اور ہمارے دیگر مخلصین کو بھی جنہوں نے زندگیوں میں کئی قسم کی قربانیاں دی ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ کب ابتلا کا وقت آئے ان کو بھی ہر ابتلا میں ثابت قدم رکھے اور وفاداروں میں موت دے۔بے وفائی کی حالت میں کسی کوموت نہ دے۔بڑی بد ترین موت ہے وہ کہ ساری عمر انسان خدمت کرے لیکن آخری عمر میں آکر ابتلا میں ٹھوکر کھا کر بے وفاؤں میں جان دے دے۔حافظ عبدالسلام صاحب بہت نیک اور پارسا انسان تھے۔لمبا عرصہ تحریک جدید میں خدمت کی۔بعد میں بھی کراچی میں جو دن گزارے تقویٰ کے ساتھ اور عبادتوں میں دن گزارے۔دعا گو تھے۔غالبا ۹۸ سال کی عمر میں یا اس کے لگ بھگ ان کی وفات ہوئی ہے۔ان کی بڑی خواہش تھی کہ ان کی زندگی میں میں واپس چلا جاؤں لیکن بہر حال بہت سے ایسے ہیں جن کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکتی کچھ اور ہیں جو ان خواہشوں میں جی رہے ہیں۔ان سب کو بھی دعا میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ تمنائیں پوری فرمائے اور باقی سب جن کے نام بیان ہو چکے ہیں۔عبداللطیف صاحب ستکو ہی ہیں اور بھی بہت سے ایسے خدمت کرنے والے ہیں۔ان سب کو نماز جنازہ میں یا درکھیں۔