خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 591
خطبات طاہر جلد ۱۱ 591 خطبه جمعه ۲۱ / اگست ۱۹۹۲ء جو پہلوں کو دی گئیں لیکن جو شخص گستاخی کی راہ سے خدا پر جھوٹ باندھے گا اور کہے گا کہ خدا کی وحی میرے پر نازل ہوئی حالانکہ نہیں نازل ہوئی اور یا کہے گا کہ مجھے شرف مکالمات اور مخاطبات الہیہ کا نصیب ہوا حالانکہ نہیں نصیب ہوا تو میں خدا اور اُس کے ملائکہ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ وہ ہلاک کیا جائے گا کیونکہ اُس نے اپنے خالق پر جھوٹ باندھا۔“ (کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد نمبر ۹ صفحه: ۲۸) پس وہ لوگ جو خدا کی مخلوق پر جھوٹ باندھتے ہیں اور اُس سے باز نہیں آتے بالآ خر ان کی زبانیں کھلتی ہیں اور انہیں میں سے وہ بدنصیب پیدا ہوتے ہیں جو خدا پر جھوٹ باندھنے لگتے ہیں اور وہ لوگ جو خدا کے بچوں پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ بھی دراصل خدا پر جھوٹ باندھتے ہیں کیونکہ خدا کے پاک بندوں پر جھوٹ باندھنا بھی ایسا ہی ہے کہ خدا پر جھوٹ باندھا گیا ہو۔اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو، احمدیوں کو خصوصیت کے ساتھ مگر تمام مسلمان عالم کو بلکہ تمام دنیا کو جھوٹ کی نجاست اور جھوٹ کی بت پرستی سے نجات بخشے۔آمین