خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 573 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 573

خطبات طاہر جلد ۱۱ 573 خطبه جمعه ۲۱ /اگست ۱۹۹۲ء چار براعظموں میں براہ راست دیکھا سنا جانے والا پہلا خطبہ جمعہ جھوٹ سے بچیں کہ یہ بت کی نجاست ہے۔خطبه جمعه فرموده ۲۱ اگست ۱۹۹۲ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر جمعہ بابرکت ہوتا ہے لیکن یہ جمعہ جو آج کا جمعہ ہے جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے بطور خاص بہت برکتیں لے کر آیا ہے کیونکہ یہ وہ پہلا جمعہ ہے جو اسوقت دنیا کے چار براعظموں میں براہ راست دیکھا اور سنا جا رہا ہے۔میری مراد یہ ہے کہ اس جمعہ کا یہ خطبہ اس وقت دنیا کے چار براعظموں میں دیکھا اور سنا جا رہا ہے۔پاکستان میں جماعتیں بڑی دیر سے محرومی کی شکایت کرتی تھیں کہ خطبات کو براہ راست سننے سے محروم ہو چکی ہیں ایک شخص نے شعروں میں اپنے دل کی حکایت بیان کی تھی کہ کبھی ہم آمنے سامنے بیٹھ کر جمعہ میں شامل ہوا کرتے تھے اور خطبات سنا کرتے تھے اب کیسٹوں کے سہارے آواز پہنچتی ہے تو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ جماعت کی اس گریہ وزاری کوسن لیا اور اس وقت پاکستان میں ہزار ہا لوگ جن کی تعداد ہو سکتا ہے کہ ایک لاکھ کے لگ بھگ ہو، براہ راست مجھے دیکھ بھی رہے ہیں اور میری آواز بھی سن رہے ہیں اس طرح ان کی ایک دیرینہ پیاس اللہ تعالیٰ نے بجھا دی اور انہی کی دعاؤں کی برکت ہے اور انہی کا فیض ہے جو آج اس وقت جاپان میں بھی خطبہ سنا جا رہا ہے سڈنی (آسٹریلیا) میں بھی اور افریقہ کے مختلف ممالک میں بھی اور اسی طرح بنگلہ دیش میں انڈونیشیا