خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 571
خطبات طاہر جلد ۱۱ 571 خطبه جمعه ۱۴ را گست ۱۹۹۲ء طبیعت منغضب ہوگئی ہے تو سچ سے بیچ پیدا ہوگا۔بچوں کے ہاں بچے بچے پیدا ہوتے ہیں۔سوائے اُس کے کہ پھر معاشرہ اس کو تباہ کر دے۔اللہ تعالیٰ گندے معاشرے سے بھی بچائے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ سارا معاشرہ سچا کر دو۔ایسا سچا کر دو کہ ہر احمدی بچے کے لئے نسلاً بعد نسل سچا ماحول اس بات کی ضمانت پیدا کرے کہ ہر آنے والی نسل کچی پیدا ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس کے بغیر ہم تبتل الى الله اختیار نہیں کر سکتے۔اس کے بغیر ہم دنیا کو تو حید سے نہیں بھر سکتے۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین