خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 567 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 567

خطبات طاہر جلد ۱۱ 567 خطبه جمعه ۱۴ را گست ۱۹۹۲ء ہیں، اس لئے یہ جوذ کر فرمایا گیا کہ نہیں دیکھ سکتے ، یہ عام لوگوں کا ذکر ہے۔عامتہ الناس کا ذکر ہے لیکن اگر تم جستجو کی کوشش کرو، پہچان کی کوشش کرو۔خدا سے تعلق ہو اور دعا کرتے ہوئے کوشش کرو تو شیطان اپنی ہر کمین گاہ میں نگاہوسکتا ہے ہر جگہ پہچانا جاسکتا ہے۔منافقت کی باتیں بہت ہوتی ہیں۔آنحضرت ﷺ نے منافق کی ایک پہچان بیان فرمائی۔آپ نے چار بیان فرمائیں کہ یہ اگر کسی میں پائی جائیں تو وہ منافق ہے۔اول جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔دوسرے جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔تیسرے جب جھگڑا کرے تو گالیاں بکے۔چوتھے جب عہد کرے تو عہد شکنی کرے۔( بخاری کتاب الایمان حدیث نمبر ۳۲۰) ایک جگہ تین باتیں بیان ہوئی ہیں۔وعدے کرے تو وعدہ خلافی کرے، اور عہد کرے تو عہد شکنی کرے ، یہ دراصل ایک ہی بات کی دو شاخیں ہیں یعنی دونوں میں ایک باریک فرق ہے ورنہ بنیادی طور پر ایک ہی بات ہے۔مجھے یاد ہے کہ جنوبی افریقہ کی عدالت میں جب احمدی گواہ پر مد مقابل نے ایک دفعہ یہ الزام لگایا کہ تم منافق ہو اور جماعت احمد یہ منافق ہے۔یہ اوپر سے کلمہ پڑھتی ہے اور اندر سے کچھ اور سوچتی ہے تو انہوں نے یہی حدیث پیش کی اور اس کا سہارا لے کر عدالت کے سامنے اُس کے چھکے چھڑا دیئے۔انہوں نے فرمایا کہ احمدی سوسائٹی بھی یہاں موجود ہے۔تمہاری سوسائٹی جس کو تم غیر منافق کہہ رہے ہو وہ بھی موجود ہے۔میں آنحضرت ﷺ کی پیش کردہ تین نشانیاں تمہارے سامنے رکھتا ہوں عدالت عالیہ کا کام ہے کہ دونوں سوسائٹیوں کا جائزہ لے کر دیکھے کہ کون سی منافق سوسائٹی ہے اور کون سی نہیں۔جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب بحث کرے تو گالیاں بکنا شروع کر دے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی دلیل کے نتیجہ میں اُسے بہت بڑی فتح نصیب ہوئی کیونکہ وہاں کی سوسائٹی کی جو عام برائیاں ہیں وہ سب کو معلوم ہیں اور بدنصیبی سے ان لوگوں میں جو ان کے مدمقابل تھے یہ تینوں باتیں پائی جاتی ہیں۔حضرت عبداللہ بن عامر بیان فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ ایک دن ہمارے گھر میں موجود تھے کہ میری امی نے مجھے یہ کہا کہ آؤ تمہیں کچھ دیتی ہوں۔عام طور پر مائیں یا بعض دفعہ باپ بھی کسی بچے کو مجلس سے اٹھانا ہو تو کوئی بہانہ بنا کر اٹھا دیتے ہیں اور چھوٹے بچے کو کہا جائے کہ آؤ میں تمہیں