خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 515 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 515

خطبات طاہر جلد ۱۱ 515 خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۲ء جلسہ پر آنے والے مہمانوں کو نصائح اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں اپنے اخلاق کو بلند سے بلند تر کریں (خطبہ جمعہ فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۹۲ء بمقام تلفورڈ اسلام آبادیوں کے ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔الحمد للہ ہر قسم کا شکر اُسی کو واجب ہے جس نے ہمیں آج ایک دفعہ پھر یہ تو فیق عطا فرمائی کہ محض اُسی کے نام ، اُسی کے جلال اور اُسی کے جمال کی خاطر ہم یعنی احمدی دنیا بھر سے آج یہاں اس عالمی مرکز اسلام آباد میں اکٹھے ہوئے ہیں۔جو ہجرت کے دنوں میں جماعت احمدیہ کی خدمت کے لئے ہمیں عطا ہوا اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کو یہاں بہت سے ایسے کام کرنے کی توفیق ملی جس سے تمام دنیا میں اعلائے کلمتہ اللہ ہو رہا ہے۔وہ ملک ہے جہاں دور دور سے بکثرت لوگ آتے ہیں۔ایک ہی دن میں ہوائی جہازوں کے ذریعے تمام دنیا سے اس کثرت سے لوگ یہاں پہنچتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے مرکز کے سالانہ جلسے کے برابر یہاں زائرین ایک ہی دن میں ویسے ہی اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں لیکن ان سب کے مقصد جدا جدا ہیں۔دنیا طلبی کی مختلف شکلیں ہیں جن کی وجہ سے ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے جو اُن کی ذات سے وابستہ ہیں وہ اس ملک میں بھی جو مغرب میں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور دوسرے مغربی ممالک میں بھی بکثرت آتے جاتے ہیں لیکن آج انگلستان کی خوش نصیبی ہے کہ آج یہاں آنے والے محض اللہ کی خاطر ، اُس کے نام کی سربلندی کی خاطر محض خدا تعالیٰ کی محبت میں مگن اور فنا ہوتے ہوئے ، بہت سے اموال خرچ کر کے، بہت سی