خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 372
خطبات طاہر جلدا 372 خطبه جمعه ۲۹ مئی ۱۹۹۲ء نعمت کو جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی صورت میں دنیا میں نازل ہوئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کر کے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تو جماعت احمدیہ ہی وہ جماعت ہے جس نے لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف آگے بڑھنے کا تہیہ کیا اور حسب توفیق کسی نے تھوڑا پا یا کسی نے زیادہ پایا اور بہت ہی خوش نصیب ثابت ہو گئے۔پس آج بھی ضرورت ہے کہ اس نعمت کی طرف توجہ کے لئے دل پیدا کیا جائے اور دینی تربیت کے لئے جب تک آپ کے دل میں خواہش پیدا نہیں ہوگی ، جب تک آپ کے دل میں تمنا بیدار نہیں ہوگی ، جب تک آپ کے اندر ایک خود مربی پیدا نہیں ہو گا، جو آپ کو بتائے کہ آپ کو ضرورت ہے علم حاصل کرنے کی ، آگے بڑھیں اور حاصل کریں اس وقت تک جماعت کا تربیتی اور علمی نظام آپ کے حق میں کچھ بھی نہیں کر سکتے۔یہ نظام تو آنحضرت ﷺ کا جاری کردہ نظام ہے، یہ نظام وہ ہے جس کی تجدید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے اور اس کے متعلق جیسا کہ میں نے قرآن کی گواہی پیش کی ہے جب تک کوئی توجہ نہیں دے گا اسے کچھ عطا نہیں ہوگا۔پس اس پہلو سے ہمیں جماعت سپین کو بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے اور چونکہ جماعت سپین سے جو میں باتیں کرتا ہوں یہ ساری دنیا میں پھیلیں گی اور ہر جماعت تک پہنچیں گی اس لئے جماعت کے حوالے سے ساری دنیا کی جماعتوں کو میرا یہی پیغام ہے کہ احباب جماعت میں اپنی تربیت کرنے کی طرف کوشش کرنی چاہئے یا جوڑنا چاہئے دلوں کو اور بتانا چاہئے تم خود سیکھنے کی خواہش کرو، خود تمہارے دل میں تڑپ پیدا ہو پھر تم پیچھے پڑو، پھر تم مربیوں کو ڈھونڈ و، پھر اگر وہ سنتی کرتے ہیں اور تمہاری طرف توجہ نہیں کرتے تو ان سے بھی شکوے کرو ان کی بات سے مرکز کو بھی مطلع کرو۔پس ہر احمدی کے لئے خدا کے فضل سے اب نئے نئے چشمے کھولے جا رہے ہیں اور وہ چشمے جو پہلے سے موجود تھے لیکن ان کا پانی رک چکا تھا اس پانی کو دوبارہ جاری کیا جارہا ہے۔اب وقت ہے کہ آپ اپنی تربیت کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ کریں اور ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور خود دیکھیں کہ آپ کی بات میں خدا کے فضل سے پہلے کی نسبت کتنا زیادہ اثر پیدا ہو جاتا ہے۔ابھی چند دن پہلے میں مسجد بشارت پید رو آباد میں ایک جماعت کی چھوٹی سی مجلس شوری بلا کر ان کو میں نے سپین میں تبلیغ کے متعلق کچھ ہدایتیں دی تھیں۔انشاء اللہ تعالیٰ ان ہدایتوں سے متعلق