خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 287

خطبات طاہر جلد ۱۱ 287 خطبه جمعه ۲۴ راپریل ۱۹۹۲ء دنیا کو کمزور یوں سے پاک کرنے کے لئے آپ کو مامور فرمایا گیا ہے۔آپ اس پر قائم ہو جائیں خدا آپ کی حفاظت فرمائے گا۔(خطبه جمعه فرموده ۲۴ را پریل ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفَ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِنَ الَّيْلِ ۖ إِنَّ الْحَسَنُتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّكِرِينَ وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ فَلَوْلَا كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِنْ قَبْلِكُمْ أُولُوا بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ إِلَّا قَلِيْلًا مِمَّنْ أَنْجَيْنَا مِنْهُمْ ۚ وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا أُتْرِفُوْا فِيْهِ وَكَانُوْا مُجْرِمِينَ (هود: ۱۱۵ ۱۱۷) پھر فرمایا:۔یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان سے متعلق کچھ بیان کرنے سے پہلے اپنے ایک گزشتہ خطبہ کے حوالے سے ایک تصحیح کرنی چاہتا ہوں۔میں نے ۳ / اپریل کے خطبہ میں اپنی اہلیہ آصفہ بیگم کی تاریخ پیدائش ۲۱ / جنوری ۱۹۳۶ء بیان کی تھی اور حوالہ یہ دیا تھا کہ ان کے پہلے پاسپورٹ میں یہ تاریخ درج ہے۔میں نے جا کر دیکھا تو واقعہ یہی تاریخ پاسپورٹ پر درج ہے لیکن پاسپورٹ پر اندراج میں غلطی ہوئی ہے کیونکہ اب مجھے چھوٹی آپا حضرت سیدہ اتم متین صاحبہ نے پرانے الفضل دیکھ کر وہاں سے حوالہ بھیجا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں سن بھی اور تاریخ بھی غلط درج تھی ان کی پیدائش ۲۱ ؍ جنوری ۱۹۳۵ء کو نہیں بلکہ ۶ ارجنوری بروز بدھ ہوئی تھی یعنی ۱۵ اور ۱۶ کی درمیانی رات کو جبکہ ۱۶ کی تاریخ شروع ہو