خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 280 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 280

خطبات طاہر جلد ۱۱ 280 خطبہ جمعہ ۷ارا پریل ۱۹۹۲ء معنوں میں گہری تفصیل کے ساتھ متقی ہو جائے تو اتنی عقلمند جماعت بنے گی کہ دنیا کی کوئی جماعت، کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گی کیونکہ آخری بات عقل اور حکمت کی بات ہی ہوا کرتی ہے جو جیتا کرتی ہے۔جن قوموں نے بھی ترقی کی ہے عقل اور حکمت سے ہی ترقی کی ہے۔اسی سے ان کو دنیوی طاقتیں بھی نصیب ہوئی ہیں اور عقل گل تقویٰ کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتی۔پھر فرمایا وَ اَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفَي النَّهَارِ یہ جو تمہیں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف نہ جھکو اور خدا ہی تمہارا ولی ہے تو خدا کو پھر ولی بنانے کی بھی تو کوشش کرو اور اس کی ولایت کو پکا کرنے کی کوشش کرے۔کیونکہ تمہیں یہ بات سمجھ آچکی ہے کہ خدا کے سوا کوئی تمہاری مدد نہیں کرے گا۔اس کا طریق بیان فرما کہ وَاَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ اپنے دنوں کو عبادتوں سے گھیر لو صبح بھی عبادت کرو اور شام کو بھی عبادت کرو اور راتوں کو بھی اپنے لئے عبادت کے محافظ قائم کرو یعنی اپنی راتوں کی عبادت کے ذریعہ خود اپنی حفاظت کے سامان کرو۔یہ ولایت کا معنی ہے جس کو قرآن کریم نے اس نصیحت کے معابعد بیان فرمایا کہ خدا کے سوا تمہارا کوئی ولی نہیں ہے۔مدد ملے گی تو وہاں سے ملے گی۔کن کو ملے گی؟ کیسے ملے گی؟ کس طرح؟ پھر اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت فرمائے گا۔فرمایا یہ اعلیٰ مقصد تمہیں عبادتوں کے ذریعہ نصیب ہوگا۔وَاَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ دن کے دونوں کناروں پر عبادت کے نگہبان مقرر کر دو۔صبح بھی عبادت کرو اور شام کو بھی عبادت کرو اور کچھ رات کو بھی اٹھ کر عبادت کیا کرو اور پھر یا درکھو اِنَّ الْحَسَنتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ نیکیاں ضرور بدیوں کو مٹا دیا کرتی ہیں۔اب یہ ایک عجیب بیان ہے اور ایسا بیان ہے جس کو ٹھہر کر نسبتا زیادہ گہرائی میں جا کر سمجھنا چاہئے۔عام طور پر ہم دنیا کی تاریخ میں یہ دیکھتے ہیں کہ نیکیاں ظاہر ہوتی ہیں ،سچائیاں ظاہر ہوتی ہیں اور بار بار بدیاں اُن پر غالب آتی ہیں اور سچائیاں کالعدم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔کتنے نبی دنیا میں آئے آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم تک، بار بار نیکیوں کی لہریں اٹھیں لیکن بالآخر وہ دب گئیں اور ہم نے نیکیوں کو بدیوں میں تبدیل ہوتے دیکھا۔قرآن کریم ایک عجیب اعلان فرما رہا ہے۔حیرت انگیز طور پر ایک انقلابی اور مختلف اعلان ہے جو بظاہر تاریخ کے مخالف ہے اور وہ ہے إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ حسنات ہیں جو برائیوں کو کھا جایا کرتی ہیں اور ختم کر دیا