خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 276 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 276

خطبات طاہر جلد ۱۱ کے ساتھ نصیحت کرتی رہے گی۔276 خطبہ جمعہ ۷ ارا پریل ۱۹۹۲ء اب میں آپ کے سامنے ان آیات کا ترجمہ رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيرٌ کہ اے محمد ! مضبوطی کے ساتھ اس بات پر قائم ہو جا جس کا تجھے حکم دیا گیا ہے اس کو مضبوطی سے پکڑ لے۔وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ اور وہ سارے لوگ بھی تیری پیروی میں میرے احکامات کو مضبوطی سے پکڑ لیں جنہوں نے تو بہ کر کے تیرے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔وَلَا تَطْغَوا اور تم حدوں کو نہ پھلانگو، حدوں سے تجاوز نہ کرو یعنی توازن کو ہاتھ سے نہ جانے دو تَطْخَوا کا مطلب ایک تو یہ ہے کہ قرآن کریم نے جو حدود مقرر فرمائی ہیں ان کو پھلانگ کر بے راہ روی اختیار نہ کرنا اور دوسرا تَطْغَوا کا مطلب یہ ہے کہ تو ازن اختیار کرو کسی معاملے میں بھی خواہ وہ دنیا کے ہوں یا دین کے ہوں درمیانی حد سے تجاوز نہ کروا پنے معاملات کو متوازن رکھو إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ اور یا درکھو کہ خدا تعالیٰ تمہارے اعمال پر نظر رکھ رہا ہے اور چونکہ اعمال کا نتیجہ اللہ تعالیٰ نے مترتب فرمانا ہے۔اس لئے اگر ہمارے اعمال کی گہرائیوں میں بھی رخنے ہوئے اور نیتوں میں فتور ہوا تو نیک نتیجہ بہر حال نہیں نکلے گا۔فرمایا وَلَا تَرَكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ اَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ اور ہرگز ان لوگوں کی طرف نہ جھکو جنہوں نے ظلم سے کام لیا ہے، جنہوں نے ظلم کو اپنا شیوہ بنالیا ہے فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ ایسی صورت میں تمہیں ضرور آگ کا عذاب پنچے گا وَمَالَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ اولیاء اور یاد رکھو کہ خدا کے سوا تمہارا دوست کوئی ہے ہی نہیں ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ اُس دوستی کو چھوڑو گے تو پھر کہیں سے مدد نہیں دیئے جاؤ گے۔کیسا عظیم کلام ہے اور الہی جماعتوں کے حالات اور تعلقات کا کتنا پیارا اور واضح نقشہ کھینچا گیا ہے۔جو لوگ ظلم کرتے ہیں ان کے ظلم کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں یعنی ظلم کے نتیجہ میں دوست بنانا چاہتے ہیں۔یہ عجیب الٹی عقل کی بات ہے لیکن مذہب کے معاملے میں یہی ہوا کرتا ہے۔ظالم ظلم کرتا چلا جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ظلم سے باز نہیں آؤں گا جب تک میرے ساتھ شامل نہ ہو اور میری طرز اختیار نہ کرو، میرے جیسے نہ بن جاؤ تو میں تمہیں مارتا چلا جاؤں