خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 262 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 262

خطبات طاہر جلدا 262 خطبه جمعه ۰ اراپریل ۱۹۹۲ء گزارش کی تھی کہ آپ میری طرف سے جماعتوں کو پیغام دے دیں کہ کبھی عام ملاقاتوں کے درمیان یا ویسے اگر ضرورت سمجھیں تو ذکر کر دیں مگر اس کی بھی ضرورت نہیں ہے اس سے بعض اوقات بجائے فائدے کے تکلیف پہنچتی ہے اور طبیعت میں اضطراب پیدا ہوتا ہے اس لئے حتی المقدور اب اس معاملے کو رفتہ رفتہ ختم کرنا چاہئے۔ساتھ ہی آنے والوں کو نصیحت کرتا رہا ہوں جس میں اب میں ساری جماعت کو شامل کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اب اس کے بعد میں امید رکھتا ہوں کہ رسمی طور پر وفود کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔وہ نصیحت یہ ہے، یہ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ کے پیغام کو سمجھنا چاہئے۔ہمیں یہ نصیحت ہے کہ جب کسی جان کا یا مال کا نقصان ہو تو اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ پڑھیں۔اس کا پیغام بالعموم لوگ سمجھتے نہیں اور بالعموم رجحان یہ ہوتا ہے کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اس چیز پر پڑھا جا رہا ہے جو چیز ہاتھ سے ضائع ہو گئی یا نکل گئی حالانکہ یہ اِنَّا لِلهِ اپنے اوپر پڑھا جاتا ہے خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ انه لله و انه اليه راجعون۔جو چیز تمہارے ہاتھ سے نکلی ہے وہ اللہ کی تھی وہ اللہ کی طرف لوٹنی ہی تھی پھر کیا غم ہے فرماتا ہے یہ پڑھا کرو اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ہم اللہ کے ہیں اور لازماً اس کی طرف لوٹ کر جائیں گے۔پس ہرموت انسان کو زندگی کا پیغام دے رہی ہوتی ہے کوئی نقصان کا پیغام نہیں دے رہی ہوتی ہے اگر آپ اِنَّا لِلہ کے پیغام کو سمجھ جائیں تو دراصل یہ اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ مرنے والے پر نہیں بلکہ زندہ رہنے والے پر پڑھا جارہا ہے۔وہ خود اپنے اوپر پڑھ رہا ہے اور اپنے آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ تو چلا گیا جس نے جانا تھا اس نے خدا کی تقدیر کے سامنے سرخم کر دیا لیکن میں نے بھی جانا ہے اس کی تیاری کے وقت ختم ہو چکے ہیں اور یہ کچھ بھی نہیں کر سکتا لیکن میرے لئے ابھی کچھ وقت باقی ہے۔پس وہ انجام جس کو آپ اپنی آنکھوں کے سامنے غیب کی صورت میں دیکھ رہے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ آپ کو یہ متوجہ کرتا ہے یہ تمہارا بھی انجام ہوگا ایک دن تم بھی اس طرح جان دے رہے ہو گے یا دے چکے ہو گے اور لوگ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ پڑھ رہے ہو گے اور ان بیچاروں کو غفلت کی حالت میں پتا نہیں ہوگا کہ یہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اس